ETV Bharat / bharat

Teachers Meeting Held In Bidar بیدر میں اساتذہ کے اجلاس کا انعقاد

ضلع بیدر کے سرکاری اردو اسکول شاہ گنج میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ و طالبات کی بہتر نشو ونما اور اساتذہ کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی گئی۔

بیدر میں اساتذہ کے اجلاس کا انعقاد
بیدر میں اساتذہ کے اجلاس کا انعقاد
author img

By

Published : Jan 17, 2023, 11:48 AM IST

بیدر میں اساتذہ کے اجلاس کا انعقاد

بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں محمد احمد بلاک ریسورس پرسن ( بی آر پی) اردو کی جانب سے سرکاری اردو اسکول شاہ گنج میں بچوں کے سیکھنے کی خواہش کے تحت ایک پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں شاہ گنج اسکول میں آنے والے تمام صدر معلم اور صدر معلمات نے حصہ لیا۔ اس موقع پر شاہ گنج اسکول بیدر کے استاد عبداللہ مدثر نے کہاکہ طلبہ وطالبات کی مختلف ذہانت کے پیش نظر انہیں مختلف طریقوں سے تعلیم دینا اور اسباق کو یاد کرانا ہی نئے طریق کار کا مقصد ہے۔ دراصل یہ پروگرام جماعت چہارم تا نہم کے طلباء و طالبات کے کامیاب تعلیمی سال 2022-23ء کے اختتامی مرحلہ پر منایا جارہا ہے۔ معلمہ ثناء بیگم نے کہا کہ انہیں 120 طلبہ کے ساتھ ایک سنٹر پر چار جماعتی کمروں میں دو روزہ کلاسیس لینی ہیں۔ یہ منتخب طلباء اپنے اسکول واپس جاکر ہم جماعت ساتھیوں کے ساتھ اسکولی سطح پر اس تصور کو عام کریں گے۔ اس پروگرام سے متعلق یہاں شاہ گنج صدر معلم و معلمات جمع ہوئے ہیں۔ محکمۂ تعلیم سے دلچسپی رکھنے والے افراد کو مہمانان کی حیثیت سے مدعو کیا گیا ہے۔

نوڈل افسر اور صدر معلم آدرش اسکول جنواڑہ گوپال نے اپنے خطاب میں پروگرام کے خدوخال پیش کیے اور کہاکہ سبھی کے تعاون سے یہ پروگرام ہونا ضروری ہے۔ میں اپنے پورے تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔ راجو ساگر صدر سرکاری پرائمری ٹیچرس اسوسی ایشن نے اپنے خطاب میں دیگر باتوں کے علاوہ اس بات پر زور دیا کہ اساتذہ یکسو ہو کرکام کریں۔ جن ٹیچرس کا نام اضافی ٹیچرس میں آیا ہے، ان کے لیے بھی ہماری تنظیم کام کررہی ہے۔ معروف شاعرو صحافی محمد یوسف رحیم بیدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ تربیت کا عمل سبھی کے لیے ہے۔ تربیت کے ذریعہ اپ ڈیٹ رہنے میں مدد ملتی ہے۔ طلبہ کی تربیت یا ان کے نصاب کو نئے طریقے سے پڑھانے کے لیے اساتذہ کو تربیت دی جاتی ہے تو اس کے لیے اساتذہ بخوشی تیار رہیں۔

انہوں نے ملازمت کو انجام دینے کے لیے کنویں کے مینڈک نہ بنے رہنے کی اساتذہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پورے جوش و خروش کے ساتھ سرگرم رہ کر اپنی ملازمت کو دور دور مقامات تک پہنچ کر انجام دینے کی کوشش کی جائے۔ ایک ہی مقام پر رہنا کنویں کے مینڈک والی زندگی کہلائے گی جس سے زیادہ تجربہ حاصل نہیں ہوگا اور ایک مقام سے دوسرے مقام پرپہنچ کر اپنے فرائض انجام دینا انبیائے کرام کی سنت رہی ہے۔ حضرت ابراھیم علیہ السلام سے بڑھ کر کس نبی نے ایک مقام سے دوسرے مقام تک پہنچ کر اپنا فریضہ انجام دیا ہوگا۔ ایک دن وہ بھی آیا جب آگ حضرت ابراھیم علیہ السلام کے لیے گلزار ہوگئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے پروگرام سے بچوں کی پوشیدہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا اور کہیں نہ کہیں اس طرح کے پروگرام سے اردو مدارس میں بچوں کے داخلے میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے. محمد خورشید احمد صدر آل انڈیا ٹیچرز ایسوسی ایشن بیدر نے اپنے خطاب میں دومثالیں اپنے دور کے اسکیمات کی پیش کیں اور پھر کہا کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا مجھے معلم بناکر مبعوث کیا گیا ہے۔ اس لیے اساتذہ کی ذمہ داری بڑی ہے۔ اس ذمہ داری کو مل جل کر ادا کریں۔

مزید پڑھیں:۔ Madrasa Education Board Meeting یوپی مدرسہ تعلیمی بورڈ کے اجلاس میں 2016 کے ضابطے میں ترمیم کے لئے مشورے طلب

بعد ازاں تمام صدرمعلمات و معلم دوروزہ پروگرام کے لیے 19 اور 20 جنوری کی تاریخیں منتخب کی گئیں۔ ان دو دِنوں کا پروگرام آدرش اسکول جنواڑہ بیدر میں ہوگا۔ محمد احمد معلم نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ سب سے پہلے اس طرح کے پروگرام کے لیے رقم کی ضرورت ہوتی ہے۔ رقم مختص کردی گئی ہے تاکہ بچوں کے سیکھنے کی خواہش پروگرام کرنے کے لیے جو کاغذ اور دیگر اشیاء کی ضرورت ہوگی وہ پہلے سے خرید کرتیار رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ وہ ایک دن پہلے متعلقہ اسکول جاکر چار عدد جماعتی کمروں کا جائزہ لیں جہاں فی کمرہ 30 کی تعداد میں طلبہ شریک رہیں گے۔ پروگرام کا آغاز عذرا صاحبہ معاون معلمہ کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تمام مہمانوں کا استقبال محمد الیاس صدر معلم نے گلپوشی سے کیا اور شمیم النساء معاون معلمہ کے اظہارتشکر پر اجلاس اپنے اختتام کو پہنچا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.