ETV Bharat / bharat

Khargone Violence: کھرگون میں عید کے موقع پر مکمل کرفیو رہے گا

author img

By

Published : May 1, 2022, 1:04 PM IST

ایڈیشنل کلکٹر ایس ایس مجالدا نے بتایا کہ شہر میں امن و امان کو قائم رکھنے کے لئے 2 اور 3 مئی کو مکمل کرفیو رہے گا، یہ فیصلہ اکشے ترتیا اورعید کے تہوار کے پیش نظر لیا گیا ہے، لوگوں سے گھروں میں تہوار منانے کی اپیل کی گئی ہے۔ There will be a complete curfew in Khargone on the occasion of Eid

کھرگون میں عید کے موقع پر مکمل کرفیو رہے گا

کھرگون: ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع کھرگون میں رام نومی جلوس کے دوران فریقین کے درمیان تصادم کے بعد شہر میں 21 دنوں کا کرفیو نافذ کردیا گیا تھا۔ اگرچہ اب حالات معمول پر آتے دکھائی دے رہے ہیں، وہیں کرفیو میں بھی نرمی دی جا رہی ہے۔ انتظامیہ نے آنے والے تہواروں کے پیش نظر سخت فیصلے کیے ہیں۔ ایڈیشنل کلکٹر ایس ایس مجالدا نے کہا کہ اتوار کی صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک کرفیو میں نرمی ہوگی جب کہ 2 اور 3 مئی کو مکمل کرفیو رہے گا جس میں کوئی نرمی نہیں دی جائے گی۔ Complete curfew on may 2 and 3 in khargone

انہوں نے کہا کہ مذکورہ فیصلہ اکشے ترتیا اور عید کے تہوار کے حوالے سے لیا گیا ہے۔ شادیاں کرنے والے خاندان اتوار کو شہر سے باہر جا سکتے ہیں۔ شہر میں کسی تقریب کی اجازت نہیں دی جائے گی، پرشورام جینتی پر نہ جلوس نکالا جا سکے گا اور نہ ہی عید پر مساجد میں نماز ادا کی جاسکے گی۔ لوگوں اپنے گھروں میں تہوار منائیں، کرفیو کے دوران سی بی ایس سی امتحانات کے لیے کرفیو پاس جاری کیا جائے گا، تاکہ امتحانات متاثر نہ ہوں۔ ایس پی روہت کیشوانی نے بتایا کہ آنے والے تہواروں کے حوالے سے دونوں مذاہب کے سربراہان سے ملاقات کرکے لوگوں سے گھروں میں اپنے اپنے تہوار بنانے کی اپیل کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.