ETV Bharat / bharat

CWG 2022: روی کمار دہیا نے ریسلنگ میں گولڈ جیتا، بھارت کے نام دسواں طلائی تمغہ - بھارت کے اسٹار پہلوان روی کمار دہیا

بھارت کے اسٹار پہلوان روی کمار دہیا نے برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں مردوں کے 57 کلوگرام زمرے میں طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔ انہوں نے نائیجیریا کے ابیکی وینیمو ویلسن کو 10-0 سے شکست دی۔CWG 2022

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 6, 2022, 10:44 PM IST

برمنگھم: بھارت کے اسٹار ریسلر روی کمار دہیا نے برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں مردوں کے 57 کلوگرام زمرے کا فائنل جیت کر طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی CWG 2022 میں بھارت کے کل تمغوں کی تعداد 32 ہو گئی ہے۔ 10 طلائی، 11 چاندی اور 11 کانسے کے تمغے ہو چکے ہیں۔ میڈل ٹیبل میں، بھارت فی الحال پانچویں نمبر پر ہے۔ روی کمار دہیا کا کامن ویلتھ گیمز میں یہ پہلا تمغہ ہے۔ روی نے فری اسٹائل 57 کلوگرام زمرے کے فائنل میں نائیجیریا کے ابیکیونیمو ولسن کو 10-0 سے شکست دی۔ کشتی میں بھارت کا یہ چوتھا گولڈ ہے۔ روی نے ٹوکیو اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ روی سے پہلے دیپک پونیا، بجرنگ پونیا اور ساکشی ملک ریسلنگ میں سونے کا تمغہ جیت چکے ہیں۔CWG 2022

اس سے قبل پوجا گہلوت نے کشتی میں بھارت کو کانسے کا تمغہ دلایا۔ انہوں نے خواتین کے فری اسٹائل 50 کلوگرام زمرے میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ پوجا نے اسکاٹ لینڈ کی کرسٹیل لیموفیک کو 12-2 سے شکست دی۔ کامن ویلتھ گیمز میں پوجا کا یہ پہلا تمغہ ہے۔ انہوں نے سال 2019 میں انڈر 23 چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

  • POOJA WINS BRONZE 🥉

    U-23 World Championships Silver Medalist and debutant #PoojaGehlot 🤼‍♀️ (W-50kg) bags 🥉after defeating Scotland's Letchidjo by technical superiority (12-2) 🔥

    Amazing Gutwrench by Pooja to take the 8 points lead 👏 Complete dominance 💪#Cheer4India pic.twitter.com/N7Z7CkFZVd

    — SAI Media (@Media_SAI) August 6, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

قابل ذکر ہے کہ کامن ویلتھ گیمز 2022 میں تمغوں کی تعداد میں بھارت اس وقت پانچویں نمبر پر ہے۔ بھارت نے اب تک کُل 32 تمغے جیتے ہیں جن میں 10 طلائی، 11 چاندی اور 11 کانسے کے ہیں۔ بھارت نے اب تک ویٹ لفٹنگ میں سب سے زیادہ تمغے جیتے ہیں۔ ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں بھارت نے 10 تمغے جیتے جن میں تین سونے، تین چاندی اور چار کانسے کے تمغے شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.