ETV Bharat / bharat

''عام لوگ ممتابنرجی کو وزیراعظم کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں''

گیارولیا میونسپل ایڈمنسٹریٹو بورڈ کی اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والی واحد رکن صفیہ خاتون نے کہا کہ عام لوگ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو 2024 میں وزیراعظم کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

duare sarkar scheme
duare sarkar scheme
author img

By

Published : Sep 9, 2021, 10:21 AM IST

Updated : Sep 9, 2021, 3:14 PM IST

مغربی بنگال کے دوسرے اضلاع کی طرح شمالی 24 پرگنہ میں بھی ترقیاتی منصوبوں کو غریبوں تک پہنچانے کے لئے دوارے سرکار کیمپ کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا جا رہا ہے۔

Duare Sarkar Scheme

شمالی 24 پرگنہ کے گیارولیا میونسپلٹی کے احاطے میں دوارے سرکار کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں سینکڑوں کی تعداد میں خواتین نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا رجسٹریشن کروایا۔

اس موقع پر گیارولیا میونسپل ایڈمنسٹریٹو بورڈ کی اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والی واحد رکن صفیہ خاتون نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ملک کی واحد سیاسی رہنما ہیں جو عام لوگوں کے حق میں آواز بلند کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ہی عام لوگوں کی وہ (ممتابنرجی ) پہلی پسند ہیں۔ وزیراعلی ممتابنرجی اپنی جدوجہد اور غریبوں کی مدد کے لئے مشہور ہیں۔

ایڈمنسٹریٹو بورڈ کی رکن صفیہ خاتون کو امید ہے کہ 2024 میں ممتابنرجی بھارت کی وزیراعظم بنیں گی کیونکہ انہیں نہ صرف بنگال بلکہ پورے ملک کے لوگوں کی حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں تک دوارے سرکار کیمپ کا سوال ہے تو یہ کامیابی کے ساتھ جاری ہے، گھریلو خواتین کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ خواتین بھی مختلف ترقیاتی منصوبوں کا حصہ بن رہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ خواتین کی شرکت دوارے سرکار کیمپ کی کامیابی کی ضمانت: ممتاز بیگم

دوسری طرف دوارے سرکار کیمپ میں آنے والی سلمہ نام کی ایک خاتون نے کہا کہ وہ جس کام کے لیے کیمپ آئی تھیں وہ پورا ہو گیا ہے۔ اس کے لیے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور ان کی کاونسلر کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

کیمپ میں شرکت کرنے والی دوسری خواتین نے ترقیاتی منصوبوں کے لئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے اقدامات کو سراہایا اور گیارولیا میونسپلٹی ایڈمنسٹریٹو بورڈ کی رکن صفیہ خاتون کی کارکردگی کی تعریف کی۔

Last Updated : Sep 9, 2021, 3:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.