وزیر اعظم نریندر مودی نے دبئی میں بھارت پویلین کے اجراء کے موقع پر کہا کہ 'میں ایکسپو 2020 دبئی میں شامل آپ سبھوں کو بھارت آنے کی دعوت دیتا ہوں، تاکہ معاشی اور ثقافتی تعاون کی راہیں ہموار ہوں۔
پی ایم مودی نے کہا کہ یہ ایک تاریخی ایکسپو ہے۔ یہ بات قابل غور ہے کہ اس بار پوری دنیا دبئی ایکسپو میں بھارت کی طاقت کو دیکھ رہی ہے، کیونکہ بھارت کا پویلین سب سے بڑا ہے۔ دبئی ایکسپو کا موضوع 'ذہنوں کو جوڑنا اور مستقبل کی تشکیل ہے'۔
سرمایہ کاروں کو مدعو کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھارت دنیا کے سب سے زیادہ کھلے ممالک میں سے ایک ہے اور یہ ترقی کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کراتا ہے۔
ایکسپو 2020 دبئی میں بھارت پویلین میں موجود لوگوں سے بذریعہ ویڈیو وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت ٹیلنٹ کا مرکز ہے اور ٹیکنالوجی، تحقیق اور جدت کی دنیا میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اقتصادی ترقی پرانی صنعتوں اور اسٹارٹ اپ کے امتزاج سے تیز ہو رہی ہے۔
پی ایم مودی نے کہا کہ آج کا بھارت دنیا کے سب سے زیادہ کھلے ممالک میں سے ایک ہے۔ ہمارا ملک سیکھنے سکھانے کے لیے کھلا ہے ، نقطہ نظر کے لیے کھلا ہے، جدت کے لیے کھلا ہے، سرمایہ کاری کے لیے کھلا ہے۔
- مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کی وزیر اعظم سے پہلی ملاقات
سرمایہ کاروں کو مدعو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 'بھارت میں آپ کو زیادہ سے زیادہ ترقی کا موقع بھی ملے گا۔ بھارت آئیں اور ہماری ترقی کا حصہ بنیں۔