ETV Bharat / bharat

Yogi on Treatment of Poor علاج میں پیسے کی کمی نہیں ہونے د یں گے، یوگی - گورکھپور میں منعقد جنتا درشن

گورکھپور میں منعقد جنتا درشن میں یوگی نے 300 فریادیوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سے روبرو ہوئے سبھی کو تیقن دیا کہ سب کے مسائل تصفیہ ان کی اولین ترجیح ہے اور سبھی کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔

علاج میں پیسے کی کمی نہیں ہونے د یں گے، یوگی

author img

By

Published : Feb 19, 2023, 4:33 PM IST

گورکھپور: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو کہا کہ بجٹ کی کمی میں کسی غریب کا علاج متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔ گورکھپور میں منعقد جنتا درشن میں یوگی نے 300 فریادیوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سے روبرو ہوئے سبھی کو تیقن دیا کہ سب کے مسائل تصفیہ ان کی اولین ترجیح ہے اور سبھی کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔ لوگوں کے مسائل کے ضمن میں ان کی درخواست لے کر متعلقہ افسران کو جلد از جلد غیر جانبدارانہ رویہ اور پوری شفافیت کو ملحوظ رکھتے ہوئے معاملے کے تصفیہ کی ہدایت دی۔

یہ بھی پڑھیں: Akhilesh Yadav Slams Yogi Government بی جے پی اقتدار میں ناانصافیاں و زیادتیاں شباب پر، اکھلیش

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ا ان کے رہتے کسی کو فکر کرنے یا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ سب کے مسائل پر موثر کاروائی یقینی بنائی جائے گی۔ جنتا درشن میں کئی لوگ سنگین بیماریوں کے علاج کے لئے مالی معاونت کی درخواست کے ساتھ پہنچے تھے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ علاج میں اسٹیمیٹ کا عمل جلد پورا کر کے اسے حکومت کو بھیجیں۔ علاج کے لئے وافر بجٹ فراہم کرایا جائے گا۔ لوگوں کو تیقن دیا کہ دولت کی کمی میں کسی کا علاج نہیں رکنا چاہئے۔ جتنا درشن میں خواتین و اقلیتی سماج کے لوگوں کی بھی خاصی تعداد پہنچی تھی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.