ETV Bharat / bharat

وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کا وزیراعظم کو مکتوب

وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر ریاست کی صورتحال سے آگاہ کیا نیز راحت رسانی کے کاموں کو جلد از جلد پورا کرنے کی گزارش کی۔

cm uddhav  thackeray wrote a latter to  prime minister narender modi
وزیر اعلی ادھوٹھاکرے کاوزیراعظم کو مکتوب
author img

By

Published : Apr 16, 2021, 9:36 PM IST

ریاست مہاراشٹر میں کورونا کی صورتحال روز بروز بے قابو ہوتی جا رہی ہے حالانکہ ریاستی وزیر اعلی نے کورونا وبا کے دوران غریبوں اور ضرورت مندوں کو راشن، اناج اور اکاونٹ میں روپئے ڈالنے کے پیکج کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے وزیراعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھ کر آکسیجن اور ریمیڈسوویر انجکشن کو بذریعہ ہوائی جہاز بھیجنے کی درخواست کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ گھریلو صنعت اور دیگر اسکیموں کے ذریعہ قرض لینے والوں سے قرض کی قسط نہ وصول کی جائے اور ساتھ ہی جی ایس ٹی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع کی جائے۔

مہا وکاس آگھاڑی حکومت اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ سے سطح غریبی سے نیچے زندگی گزارنے والوں کیلئے اسکیمیں جیسے انتیودائے انا یوجنا (AAY) اور ترجیحی خاندانی راشن کارڈ ہولڈرز (پی ایچ ایچ) کو مالی مدد فراہم کرنا چاہتی ہے۔

اس لئے مرکزی حکومت سے درخواست کی جاتی ہے کہ ایس ڈی آر ایف کے تحت کورونا کی وبا کو ایک قدرتی وبا کے طور پر اعلان کرنا چاہئے تاکہ منی لاک ڈاون کے دوران اے اے وائی اور پی ایچ ایچ راشن کارڈ رکھنے والوں کو فی شخص 100 روپئے اور روزانہ 60 روپئے کے حساب سے دیے جاسکیں اس لئے مرکزی سرکار کی جانب سے دیے جانے والی امداد جلد از جلد مہیا کرائی جائے۔

ایسے لوگ جو کورونا وبا کے دوران شدید متاثر ہوئے ہیں۔ ان کو موجودہ مالی سال کے دوران اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ (ایس ڈی آر ایف) سے اجازت دی جاسکتی ہے۔

کوڈ 19 وبائی امراض سے پیدا ہونے والی مالی صورتحال پر قابو پانے کے لئے ایس ڈی آر ایف کے مرکزی حصے کی پہلی قسط ریاست کو جلد از جلد جاری کی جائے۔

بہت ساری چھوٹی صنعتوں کاروباروں اسٹارٹ اپس نے مختلف جی او آئی اسکیم کے تحت بینکوں سے قرض لیا ہے اور مختلف شعبوں میں کاروبار کرنے والوں نے جو قرض لیا ہےان کے قرض کی قسط وصول نہ کی جائے۔وزیر اعلی نے مزید لکھاہے کہ ریاست کو کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نبردآزما ہونے کے لئے مختلف اقدامات کرنے کی تجویز دیتے ہوئےلکھاہے کہ جی ایس ٹی کی ادائیگیوں میں توسیع اورقسطوں کو سودسے مبرا کیا جائے۔

نیزکووڈ سےمتاثر ہونے والوں کو مالی مددی جائے۔

ملک میں کرونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ پیچیدہ صورتحال مہاراشٹر کی ہے ۔انہوں نےمزیدلکھا کہ چھوٹے موٹے کاروبار کرنے والے ٹیکس دہندگان کے لئے مارچ تا اپریل کے مہینے کے لئے جی ایس ٹی ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ ہوتی ہے اس میں کم ازکم 3ماہ کی توسیع کی جانی چاہئے۔

ریاست میں کووڈ 19 وبائی صورتحال کے پیش نظر ایک منی لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے۔

ہمیں ریاست کی عوام کو ہر طرح سے مدد کے لئے آگے آنا چاہئےاس طرح کی سفارش بنکوں سے کی جاسکتی ہے کہ وہ قرضوں کی اقساط کو موخر کریں جو کم سے کم موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بننے والی ہیں اور وہ بلا سودی ملتوی کی جائے۔ اگر ایسا کیا جائے تو کاروباریوں کے لئے بہت ہی راحت کا کام ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.