ETV Bharat / bharat

Age Relaxation to Civil Service Aspirants سول خدمات میں امیدواروں کی عمر میں چھوٹ دینے کی اپیل - انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس رولس

سول خدمات میں امیدواروں کی عمر میں چھوٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالین نے مودی سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس پر مہربانی کرکے غور کریں اور کووڈ 19-وبا کے مد نظر انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس رولس، 1955 کے اصول4-کو لاگو کرکے امیدواروں کے لئے اضافی کوشش فراہم کریں۔

سول خدمات میں امیدواروں کی عمر میں چھوٹ دینے کی اپیل

author img

By

Published : Feb 7, 2023, 7:09 PM IST

چنئی: تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالین نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے سول خدمات کے ان امید واروں کی عمر میں چھوٹ دینے کے ساتھ -ساتھ ایک اضافی موقع دینے کی درخواست کی جن کا کووڈ19-وبا کی وجہ سے آخری موقع ختم ہو گیا تھا۔ وزیر اعظم کو لکھے خط میں اسٹالین نے کہاکہ یہ صرف ایک بار کی چھوٹ ہوگی اور اس سے سرکاری خزانے پر کوئی معاشی بوجھ نہیں پڑے گا لیکن سول خدمات میں شامل ہونے کی خواہش رکھنے والے ہزاروں نوجوانوں کو بڑا موقع مل جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ اس پر مہربانی کرکے غور کریں اور کووڈ 19-وبا کے مد نظر انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس رولس، 1955 کے اصول4-کو لاگو کرکے امیدواروں کے لئے اضافی کوشش فراہم کریں۔ یونین پبلک سروس کمیشن کے ذریعے منعقد سول سروس امتحانات کے لئے امیدواروں سے ملنے والی د رخواست کی طرف وزیر اعظم کی توجہ مبذول کرتے ہوئے اسٹالین نے کہاکہ سول سروس امتحانات سمیت مرکزی حکومت کے ذریعے منعقد مختلف بھرتی امتحانات کے امیدوار، جن کا کووڈ وباکی وجہ سے آخری کوشش ختم ہو گئی، گزشتہ دو سالوں سے امتحان میں ایک بار شامل ہونے کے لئے عمرکی مدت میں اضافہ کا انتظار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: UPSC aspirants Protest دہلی پولیس نے احتجاج کرنے والے یو پی ایس سی امیدوار کو حراست میں لیا

انہوں نے کہاکہ مستقل کمیٹی نے بھی سول سروس کے امیدواروں کے مطالبہ پرہمدردانہ نقطہ نظر سے غور کرنے اور تمام امیدواروں کو عمر کی حد میں چھوٹ دینے کے ساتھ-ساتھ ایک اضافی کوشش کرنے کی شفارش کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت نے بھی حال ہی میں اسٹاف سلیکشن کمیشن کے ذریعے مرکزی مسلح پولیس فورس امتحان ،2022 میں کانسٹیبل(جنرل ڈیوٹی)کی بھرتی کے لئے ایک بار کے طریقے کے طور پرتمام سیریز کے امیدواروں کی تعین عمر کی حد میں تین سال کی چھوٹ فراہم کی ہے۔

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.