ETV Bharat / bharat

راجستھان سڑک حادثہ: متاثرین کو معاوضہ کا اعلان - راجستھان سڑک حادثہ

مدھیہ پردیش کے ضلع اجین کے 11 عقیدت مندوں کی آج راجستھان کے ضلع ناگورمیں ہونے والے ایک سڑک حادثے میں موت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ریاست کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

راجستھان سڑک حادثہ: متاثرین کو معاوضہ کا اعلان

author img

By

Published : Aug 31, 2021, 2:01 PM IST

شیو راج سنگھ چوہان نے راجستھان سڑک حادثے میں مرنے والے عقیدت مندوں کے لواحقین کو دو لاکھ روپے کی امداد اور زخمیوں کے علاج کے اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

چوہان نے ٹویٹ میں لکھا، 'راجستھان کے ناگورمیں شری بالاجی کے قریب ایک خوفناک سڑک حادثے میں اجین کے 11 بھائیوں اور بہنوں کی ناگہانی موت کی انتہائی افسوسناک خبر۔ میں ایشور سے دعا کرتا ہوں کہ وہ مرنےوالوں کی روح کو اپنے قدموں میں جگہ دے اور سوگوارخاندان کے افراد کو یہ غم برداشت کرنے کی طاقت دے۔

شیو راج سنگھ چوہان کا ٹویٹ
شیو راج سنگھ چوہان کا ٹویٹ

یہ بھی پڑھیں: راجستھان: سڑک حادثے میں 11 لوگوں کی موت

چوہان نے کہا کہ وہ اور ریاست کے تمام شہری دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے ریاستی حکومت کی جانب سے مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ تمام زخمیوں کے علاج کا تمام خرچ حکومت برداشت کرے گی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.