ETV Bharat / bharat

Clash Between Two Groups in Ramlila رام لیلا میدان میں دو فریقوں کے درمیان خونی تصادم، 22 پر ایف آئی آر - نوئیڈا میں دو فریقوں کے درمیان خونی تصادم

نوئیڈا کے بھنگیل میں واقع رام لیلا میدان میں پروگرام کے دوران دو فریقوں کے درمیان خونی تصادم ہو گیا۔ دونوں طرف سے نصف درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس معاملے میں پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کی شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ Clash Between Two Groups in Ramlila

Clash Between Two Groups in Ramlila رام لیلا میدان میں دو فریقوں کے درمیان خونی تصادم، 22 پر ایف آئی آر

author img

By

Published : Oct 7, 2022, 3:37 PM IST

نوئیڈا: ریاست اترپردیس نوئیڈا کے بھنگیل میں واقع رام لیلا میدان میں دو فریقوں کے درمیان خونی تصادم ہوا۔ اس تصادم میں نصف درجن سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ وہیں جھڑپ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا۔ اس معاملے میں پولیس نے دونوں فریقوں کی شکایت کی بنیاد پر 22 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ Clash Between Two Groups in Ramlila

اس معاملے میں فیز 2 کوتوالی علاقے میں واقع گیجھا کے رہنے والے پپن جوگی نے پولیس کو شکایت دیتے ہوئے بتایا کہ وہ کل رات تقریباً 10:30 بجے بھنگیل میں واقع رام لیلا میدان میں اپنے بھائی اوتار رام کے ساتھ پروگرام دیکھنے گئے تھے۔ اسی وقت بھنگیل گاؤں کے رہنے والے آدتیہ اور اس کے ساتھیوں نے اس پر جان لیوا حملہ کیا۔ آدتیہ کے ساتھ بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ انہوں نے مجھے بری طرح مارا۔

دوسری طرف آدتیہ نے اس معاملے میں مقدمہ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ کل رات اپنے دوست کے ساتھ رام لیلا دیکھنے گیا تھا۔ اسی دوران پپن جوگی نے مار پیٹ شروع کر دی۔ پپن کے ساتھ لوگوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔اس واقعے میں کئی لوگ شدید زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس نے دونوں فریقین کی شکایت پر کارروائی کی

اس معاملے میں پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کی شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ یہ سارا واقعہ کسی پرانے معاملے کی دشمنی کی وجہ سے انجام دیا گیا ہے۔ فی الحال پولیس نے دونوں فریقین کی شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابی دشمنی پر دو فریقوں کے درمیان خونی تصادم ، 11 زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.