مدراس ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سنجیو بنرجی کا میگھالیہ ہائی کورٹ تبادلہ کرنے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے 237وکلا نے سپریم کورٹ کالیجیم کو درخواست دی ہے۔
وکلا نے پوچھا ہے کہ کیا بے خوف آرڈر دینے کے لئے انہیں ہراساں کیا گیا ہے۔ کالیجیم سے جج بنرجی کے تبادلہ کے فیصلے پر نظرثانی کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تبادلہ کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چندرا بابو نے تیلگودیشم رہنماؤں کی گرفتاری کی مذمت کی
انہوں نے کہاکہ ایک ایسی ہائی کورٹ جہاں ایک سال میں 35000سے زیادہ معاملات دائر ہوتے ہیں وہاں سے جج بنرجی جیسے بے خوف اور قابل جج کو ہٹاکر ایسی جگہ بھیجا جارہا ہے جہاں پر مہینے میں صرف 70سے 75عرضیاں دائر ہوتی ہیں۔
یو این آئی