مسوری، صدر دروپدی مرمو نے جمعہ کو کہا کہ ٹرینی سول افسران کو سماج کے پسماندہ طبقات کے تئیں حساس ہونا چاہئے۔مرمو اپنے اتراکھنڈ دورے کے دوسرے اور آخری دن مسوری کے لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن (ایل بی ایس این اے) میں سول سروسز کے 97ویں کامن فاؤنڈیشن کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔مرمو نے مشورہ دیا کہ ٹرینی افسران کو سماج کے پسماندہ طبقے کے تئیں حساس ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ 'گمنامی'، 'قابلیت' اور 'خود ضبطی' ایک سرکاری ملازم کے زیور ہیں۔ یہ خوبیاں اُسے اُن کی خدمت کو زندگی بھر اعتماد بخشیں گی۔President Droupadi Murmu to embark on two-day visit to Uttarakhand today
آفیسر ٹرینیز سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ جیسے ہی انہوں نے ان سے خطاب کیا مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کے الفاظ ان کے ذہنوں میں گونجنے لگے۔ اپریل 1947 میں سردار پٹیل نے آئی اے ایس تربیت حاصل کرنے والوں کے ایک بیچ سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "ہمیں ہر سرکاری ملازم سے بہترین کی توقع رکھنی چاہیے، چاہے وہ کسی بھی ذمہ داری کے عہدے پر ہو۔" انہوں نے کہا کہ آج ہمیں فخر ہے کہ ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ پبلک سرونٹ ان کے توقعات پر پورا اترے ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ اس فاؤنڈیشن کورس کا بنیادی اصول 'میں نہیں، ہم ہیں' ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اس کورس کے افسران تربیت یافتہ افراد اجتماعی جذبے کے ساتھ ملک کو آگے لے جانے کی ذمہ داری نبھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان میں سے بہت سے آنے والے 10-15 سالوں تک ملک کے بڑے حصے کا نظم و نسق چلائیں گے اور عوام سے رابطہ قائم کریں گے۔ وہ اپنے خوابوں کے ہندوستان کو ٹھوس شکل دے سکتے ہیں۔
اکادمی کے نصب العین 'شیلم پرم بھوشنم' کا حوالہ دیتے ہوئے، جس کا مطلب ہے 'کردار سب سے اعلیٰ خوبی ہے'، صدر نے کہا کہ لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن میں تربیت کا طریقہ کارمایوگا کے اصول پر مبنی ہے، جس میں کردار کی بڑی اہمیت ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ تربیت کے دوران افسروں نے جو اقدار سیکھی ہیں انہیں نظریاتی حدود تک محدود نہیں رہنا چاہیے۔ ملک کے عوام کے لیے کام کرتے ہوئے انہیں کئی چیلنجز اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایسے میں انہیں ان اقدار پر عمل کرتے ہوئے پورے اعتماد کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ یہ ان کی آئینی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ اخلاقی ذمہ داری بھی ہے کہ وہ ہندوستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں اور ملک کے لوگوں کی ترقی کی راہ ہموار کریں۔
مزید پڑھیں:Murmu to visit Nagaland صدر دروپدی مرمو ناگالینڈ کا دورہ کریں گی
یواین آئی