چنڈی گڑھ: ہریانہ میں گزشتہ 10 دنوں سے ہڑتال کرنے والے ہریانہ کے صفائی کارکنان کے مبینہ جبر کے خلاف سنٹر فار انڈین ٹریڈ یونینز (سی آئی ٹی یو) 31 اکتوبر کو ریاست کے تمام اضلاع میں سڑکوں پر اترے گی۔ Sanitation Workers on Strike Haryana
سی آئی ٹی یو ہریانہ کی صدر سریکھا، جنرل سکریٹری جئے بھگوان اور خزانچی ونود کمار نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ حکومت کو ہڑتالی ملازمین کے مطالبات کو فوری طور پر حل کرنا چاہئے۔ انہوں نے 40 ہزار شہری صفائی کارکنان کی ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے ہڑتال کو دبانے کے لیے نافذ ایسما جیسے قانوں کی مذمت کی۔
یہ بھی پڑھیں: Lathi Charge On Sanitation Workers بھوپندر سنگھ ہڈا نے صفائی کارکنان پر لاٹھی چارج کی مذمت کی
انہوں نے کہا کہ حکومت مذاکرات کے ذریعہ صفائی ملازمین کے مطالبات حل کرنے کے بجائے ہراساں کرنے کے ہتھکنڈے اپنا رہی ہے۔ سی آئی ٹی یو قائدین نے کہا کہ حکومت شہری صفائی کارکنان کو تنہا نہ سمجھے اور ان کی آواز کو دبانے سے گریز کرے۔ مظاہرین کی حمایت میں سی آئی ٹی یو سے وابستہ تمام یونینیں 31 اکتوبر کو تمام اضلاع میں مظاہرہ کریں گی۔
یواین آئی