ETV Bharat / bharat

Chowkidar Chor Hai Slogan Raised In Pakistan: پاکستان میں فوج کے خلاف 'چوکیدار چور ہے' کے نعرے لگے - etv bharat urdu news

عمران کے حامی پاک فوج کے خلاف اپنے غصے کا اظہار کر رہے ہیں اور 'چوکیدار چور ہے' کے نعرے لگا رہے ہیں۔ صوبہ پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاک فوج کے خلاف 'چوکیدار چور ہے' کے نعرے لگائے۔ Chowkidar Chor Hai Slogan Raised In Pakistan

پاکستان میں فوج کے خلاف 'چوکیدار چور ہے' کا نعرہ لگا

author img

By

Published : Apr 11, 2022, 9:48 AM IST

پاکستان میں عمران خان کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد ان کے حامی سڑکوں پر نکل کر احتجاج کر رہے ہیں۔ عمران کے حامی پاک فوج کے خلاف اپنے غصے کا اظہار کر رہے ہیں اور 'چوکیدار چور ہے' کے نعرے لگا رہے ہیں۔ صوبہ پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاک فوج کے خلاف 'چوکیدار چور ہے' کے نعرے لگائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر لال حویلی میں ہزاروں افراد نے جمع ہو کر عمران خان کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹانے کے خلاف احتجاج کیا۔ اس دوران عمران خان کے حامیوں نے فوج کو 'چوکیدار' بتاتے ہوئے 'چور' کہا۔

حامیوں کا کہنا ہے کہ فوج نے عمران خان کو دیا گیا مینڈیٹ چوری کر لیا ہے۔ تاہم ایک وائرل ویڈیو میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد مظاہرین کو فوج کے خلاف نعرے لگانے سے روکنے کی کوشش کرتے نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نعرے مت لگائیں ہم پرامن طریقے سے لڑیں گے۔ آپ کو بتا دیں کہ کانگریس رہنما راہل گاندھی نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران پہلی بار پی ایم نریندر مودی کے خلاف 'چوکیدار چور ہے' کا نعرہ دیا تھا۔ انتخابی مہم کے دوران اس نعرے کا بہت زیادہ استعمال کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں 174 ووٹ آئے اور یہ کثرت رائے کے ساتھ منظور ہوئی۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ کسی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی ہے۔ قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد 174 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوگئی، جس کے بعد عمران خان ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے ہیں جن کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.