ETV Bharat / bharat

Chinese Citizen Arrested in UP لکھنؤ میں سکیورٹی ایجنسیاں چینی شہری سے پوچھ گچھ کریں گی - ہند نیپال سرحد پر چینی شہری گرفتار

یوپی کے لکھیم پور کھیری میں ہند-نیپال سرحد کے گوری فنٹہ بارڈر پر ایک چینی شہری کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں سرحد پر سکیورٹی میں بڑی کوتاہی کا معاملہ بھی سامنے آیا ہے۔ تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ چینی شہری کے پاس بھارت کا ویزا نہیں تھا۔ اس کے باوجود وہ نیپال کے راستے بھارت میں داخل ہوا تھا۔

لکھنؤ میں سیکورٹی ایجنسیاں چینی شہری سے پوچھ گچھ کرے گی

author img

By

Published : Feb 25, 2023, 4:31 PM IST

لکھنؤ: ریاست اتر پردیش کے لکھنؤ میں سیکورٹی ایجنسیاں نیپال کے راستے بغیر پاسپورٹ کے بھارت میں داخل ہونے والے چینی شہری سے پوچھ گچھ کریں گی۔ عدالت نے 26 سالہ چینی جاسوس وانگ شوانجو کے پولیس ریمانڈ میں مزید 4 روز کی توسیع کر دی۔ 19 فروری کو وانگ کو نیپال کی سرحد سے لکھیم پور کھیری سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس سے قبل پانچ روزہ ریمانڈ کے دوران چینی شہری کئی بڑے انکشافات کر چکا ہے۔

بتا دیں کہ 19 فروری کو ایس ایس بی نے نیپال کی سرحد پر چینی شہری وانگ شوانجو کو گرفتار کیا تھا۔ سیکیورٹی فورس کی جانب سے پاسپورٹ مانگے جانے پر وانگ کوئی درست دستاویز نہیں دکھا سکا، جس کے بعد اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے 5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ پوچھ گچھ کے دوران، جانچ ایجنسی وانگ کو دہلی لے گئی، جہاں وہ دو دن تک رہا۔

پوچھ گچھ کے دوران چینی شہری نے بتایا تھا کہ 'اس نے دہلی کی کئی عمارتوں کی تصاویر لی ہیں'۔ ثبوت کے طور پر ایجنسی کو وانگ کے دہلی میں گھومنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ملی ہے۔ تفتیشی ایجنسی نے وانگ سے برآمد کیے گئے موبائل، کیمرے وغیرہ فرانزک جانچ کے لیے بھیج دیے ہیں۔ موبائل کو کھولنے کی کوشش کی جارہی ہے، تاکہ مزید اہم معلومات حاصل کی جاسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: Chinese Citizen Arrested: بھارت-نیپال سرحد کے قریب چینی شہری گرفتار

اب تک موصول ہونے والی معلومات کے مطابق چینی شہری وانگ شوانجو چین سے تھائی لینڈ گیا تھا۔ وہاں سے وہ نیپال پہنچا۔ اس کے بعد 14 فروری کو نیپال سے دہلی جانے والی بس میں بیٹھا۔ اس سفر کے دوران انہوں نے یوپی کے کئی مقامات کا دورہ بھی کیا۔ 19 فروری کو وانگ لکھیم پور کھیری میں گوری پھنتا-نیپال سرحد کو عبور کرنے کے بعد واپس نیپال جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس دوران 'سشستر سیما بل' نے اسے گرفتار کر لیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.