ETV Bharat / bharat

چنار کور نے مودی کو سالگرہ پر مبارکباد دی، تنقید کے بعد ڈلیٹ کیا ٹویٹ

author img

By

Published : Sep 17, 2021, 2:28 PM IST

سرینگر میں قائم فوج کے پندرہویں کور نے وزیراعظم نریندر مودی کو یوم پیدائش کی مبارکباد دی، جس کے بعد کئی لوگوں نے فوج کے اس رویہ کو تنقید کا نشانا بنایا۔

چنار کور نے مودی کو سالگرہ پر مبارکباد دی، تنقید کے بعد ڈلیٹ کیا ٹویٹ
چنار کور نے مودی کو سالگرہ پر مبارکباد دی، تنقید کے بعد ڈلیٹ کیا ٹویٹ

سرینگر میں قائم بھارتی فوج کے چنار کور اس وقت کئی لوگوں کی تنقید کا نشانا بننا پڑا جب 15ویں کور یعنی چنار کور کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے وزیراعظم نریندر مودی کو ان کی یوم پیدائش پر نہ صرف مبارک باد پیش کی گئی بلکہ مودی کے لیڈرشپ کی بھی تعریف کی گئی۔

چنار کور نے ٹویٹر پر لکھا: 'حقیقی قیادت کسی عنوان یا عہدہ کا خیال نہیں ہے۔ بلکہ یہ اثر، متاثر کرنا اور حوصلہ افزائی کے بارے میں ہے۔'

ٹویٹ میں مزید لکھا گیا: 'چنار کارپس کی طرف سے وزیر اعظم نریندر مودی کو سالگرہ کی مبارکباد۔ ہم آپ کی لمبی، صحت مند اور پُرجوش زندگی کے لیے دعا کرتے ہیں۔'

چنار کور کا ٹویٹ
چنار کور کا ٹویٹ

معروف دفاعی تجزیہ کار اجے شکلا نے آرمی کے اس طریقہ کو افسوسناک قرار دیا۔

انہوں نے چنار کور کے ٹویٹ کو کوٹ کر کے لکھا: فوج کو کسی سیاستدان کے سامنے خود کو اس طرح پیش کرنے پر افسوس ہو رہا ہے۔ کیا آج کے سینئر افسران کو لگتا ہے کہ یہ کیریئر کی ترقی کے لیے ضروری ہے؟ اگر ایسا ہے تو شاید انہیں فوج میں رہنے کے بجائے شہری زندگی کو اپنانا چاہیے!!

ڈلیٹ کیا ہوا ٹویٹ
ڈلیٹ کیا ہوا ٹویٹ

اس ٹویٹ کے بعد چنار کور نے ٹویٹ ڈلیٹ کیا تاہم تب تک سیکڑوں لوگوں نے اس پر اپنی رائی دی تھی۔

سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے آرمی کے رویہ پر شدید تنقید کی لیکن کچھ لوگ حمایت میں آئے۔

صارفین نے لکھا کہ فوج کے لئے اس طرح سیاسی قائدین کی تعریف کرنا نامناسب ہے اور ایسا شاید اس سے پہلے نہیں ہوا ہے۔ وہیں چند لوگوں کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.