گیا: ریاست بہار کے گیا میں وزیراعلی اقلیتی روزگار قرض اسکیم کے تحت ایک بار پھر آئندہ یکم دسمبر سے تین دسمبر تک سہ روزہ کیمپ لگے گا، یہ کیمپ مالی سال 2023-2022 اور 2022-2021 کے لیے ویسے درخواست گزاروں کے لیے لگے گا جن کی درخواست شرائط کی روشنی میں منتخب ہوچکی ہے لیکن انہوں نے ابھی تک اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے ساتھ معاہدہ نہیں کیا ہے۔ ایسے منتخب درخواست گزاروں کے لیے ایک دسمبر سے تین دسمبر تک اقلیتی فلاح دفتر واقع کلکٹریٹ گیا میں کیمپ لگے گا حالانکہ اقرارنامہ پر دستخط کے لیے اس سے قبل چار مرتبہ کیمپ لگ چکا ہے۔ CM minority Employment Loan Camp In Gaya
وہیں سو کے قریب ایسے منتخب درخواست گزار ہیں جنہوں نے ابھی تک معاہدہ کاپی جمع نہیں کیا اور نہ ہی انہوں نے افسران کی موجودگی میں دستخط کیے ہیں۔ ضلع اقلیتی فلاح افسر جتیندر کمار نے بتایاکہ محکمہ اقلیتی فلاح کی ہدایت کی روشنی میں آئندہ 1 دسمبر، 2 دسمبر اور 3 دسمبر کو ان کے دفتر میں ہی کیمپ لگے گا، جن درخواست گزاروں کا سلیکشن ہوا تھا۔ ویسے درخواست گزاروں کے ساتھ معاہدہ کے لیے کیمپ لگے گا۔ اس میں اقرارنامہ پر درخواست گزار اور ان کے گارینٹر کے دستخط ہوں گے اور کاغذات دیکھے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ گارینٹر کے ساتھ امیدواروں کے کاغذات جمع لیے جائیں گے۔ جو بچے ہوئے ہیں انہیں فون اور اخبار کے ذریعے اس کی اطلاع دی جارہی ہے تاکہ وہ کیمپ میں آکر اقرارنامہ پر دستخط کرلیں۔ واضح ہوکہ اس برس مالی سال کے لیے 260 درخواست گزاروں کا سلیکشن ہوا ہے لیکن رقم ابھی تک کسی کو نہیں ملا ہے۔ اس اسکیم کے تحت روزگار کے لیے اقلیتی طبقے کو آسان شرائط پر رقم دی جاتی ہیں۔ اس میں ایک لاکھ روپے سے پانچ لاکھ روپے تک کا قرض منظور ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گیا: اقلیتی مالیاتی کارپوریشن سُست روی کا شکار