ETV Bharat / bharat

ایک ملک، ایک انتخاب پر ابھی غور نہیں: سشیل چندرا - ایک ملک، ایک انتخاب

سشیل چندرا نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ یہ ایک آئینی عمل ہے، اس کے لئے کتنا وقت درکار ہوگا، کہا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ووٹنگ بڑھانے کے لئے پولنگ بوتھوں پر بجلی، پانی، ٹوائلیٹ، چارجنگ اور سیلفی پوائنٹ جیسی سہولیات کا اضافہ کیا جائے گا۔

Sushil Chandra
سشیل چندرا
author img

By

Published : Sep 20, 2021, 2:04 PM IST

چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا نے کہا ہے کہ 'ایک ملک، ایک انتخاب' ابھی زیر غور نہیں ہے۔

سشیل چندرا نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ یہ ایک آئینی عمل ہے، اس کے لئے کتنا وقت درکار ہوگا، کہا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ووٹنگ بڑھانے کے لئے پولنگ بوتھوں پر بجلی، پانی، ٹوائلیٹ، چارجنگ اور سیلفی پوائنٹ جیسی سہولیات کا اضافہ کیا جائے گا۔ پولنگ مراکز میں اضافہ کرکے ووٹروں کی رسائی آسان بنائی جائے گی۔ اب پرائیویٹ اسکولوں میں بھی پولنگ مرکز کھولے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 18 سال کی عمر مکمل کرنے والے نوجوانوں کے نام سو فیصد ووٹر لسٹ میں جوڑے جائیں، اس پر پوری توجہ دی جارہی ہے۔ ووٹروں میں خواتین کی شراکت داری پر بھی زور دیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ سشیل چندرا نئے چیف الیکشن کمشنر مقرر

سشیل چندرا نے ملک میں ووٹنگ فیصد بڑھانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں سبھی کا ووٹ دینا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹر لسٹ میں خصوصی مختصر نظر ثانی پروگرام 2022 میں کوئی بھی اہل ووٹر لسٹ میں درج ہونے سے محروم نہ رہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.