ETV Bharat / bharat

Chhattisgarh Housing Scheme چھتیس گڑھ حکومت غریبوں کو مکان فراہم کرنے کے لیے سروے کرائے گی

author img

By

Published : Mar 5, 2023, 6:44 PM IST

بھوپیش نے کہا کہ چھتیس گڑھ حکومت ریاست کے تمام اہل مستحقین کو پکے مکانات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر مرکزی حکومت ہاؤسنگ اسکیم کے اہل استفادہ کنندگان کا سروے شروع نہیں کرتی ہے تو ریاستی حکومت خود یکم اپریل سے 30 جون تک ہاؤسنگ اسکیم کے اہل استفادہ کنندگان کا ایک نیا سروے کرے گی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

رائے پور: چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے مرکزی حکومت پر پچھلے 12 برسوں سے مردم شماری نہیں کرانے کا الزام لگاتے ہوئے ریاست میں غریبوں کو مکان فراہم کرنے کے لیے اہل لوگوں کا پتہ لگانے کے لیے ایک سروے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے آج یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری سال 2011 میں ہوئی تھی۔ گزشتہ 12 برسوں میں مرکزی اور ریاستی اسپانسرڈ اسکیموں کے نفاذ سے عام شہریوں کی زندگیوں میں آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں تازہ ترین معلومات حاصل کرنا ضروری ہے، تاکہ اس مدت کے دوران ان اسکیموں سے وابستہ اہل استفادہ کنندگان کو فائدہ پہنچایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری کرانے کے لیے وزیر اعظم کو خط بھی لکھا ہے لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت ریاست کے تمام اہل مستحقین کو پکے مکانات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر مرکزی حکومت ہاؤسنگ اسکیم کے اہل استفادہ کنندگان کا سروے شروع نہیں کرتی ہے تو ریاستی حکومت خود یکم اپریل سے 30 جون تک ہاؤسنگ اسکیم کے اہل استفادہ کنندگان کا ایک نیا سروے کرے گی۔اس کے بعد اہل افراد کو منظم طریقے سے رہائش فراہم کی جائے گی۔وزیر اعلی بگھیل نے کہا کہ جنگلات کے حقوق پٹے کے معاملے میں چھتیس گڑھ ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔ انفرادی دعوے ہوں یا برادری کے دعوے، 20 لاکھ ہیکٹر اراضی قبائلیوں یا روایتی جنگل میں رہنے والوں کو دستیاب کرائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Bhupesh Baghel On Union Budget بھوپیش نے مرکزی بجٹ کو مایوس کن قرار دیا

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.