ETV Bharat / bharat

Charge Sheet against Brij Bhushan برج بھوشن کے خلاف چارج شیٹ میں تصاویر اور فون لوکیشن بھی شامل - برج بھوشن کی کے خلاف جنسی زیادتی کا الزام

برج بھوشن کے خلاف چارج شیٹ میں یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے عہدیداروں نے پولیس نوٹس کا جواب دیتے ہوئے چار تصاویر فراہم کیں ہیں جن میں برج بھوشن اور شکایت کنندہ کی بیرون ملک (قزاقستان) میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jul 12, 2023, 5:33 PM IST

نئی دہلی: دہلی پولیس نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (WFI) کے سبکدوش ہونے والے صدر اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ داخل کی گئی چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ دہلی پولیس کے پاس ثبوت کے طور پر دو تصاویر ہیں، جن میں برج بھوشن شرن سنگھ کو شکایت کنندہ پہلوان کی طرف بڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ تصاویر شکایت کنندہ کی جانب سے بیان کردہ مقام اور گواہ کے بیان کردہ مقام سے بھی میچ کرتی ہے۔

چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ تصاویر کا ایک سیٹ بھی دستیاب ہے جو اس تقریب میں برج بھوشن کے موجودگی کی تصدیق کرتی ہے جہاں جنسی ہراسانی کا مبینہ واقعہ پیش آیا تھا۔ یہ چارج شیٹ میں تکنیکی ثبوت کا حصہ ہے۔ ساتھ ہی چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ شکایات کے مطابق دارالحکومت کے اشوکا روڈ پر واقع ڈبلیو ایف آئی کے دفتر، برج بھوشن شرن سنگھ کے گھر اور جنسی ہراسانی کے کم سے کم دو واقعات کے جائے وقوعہ پر نہ تو کوئی وزیٹر رجسٹر تھا اور نہ ہی کوئی سی سی ٹی وی کیمرہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

چارج شیٹ میں یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ ڈبلیو ایف آئی کے عہدیداروں نے پولیس نوٹس کا جواب دیتے ہوئے چار تصاویر فراہم کیں جن میں برج بھوشن اور شکایت کنندہ کی بیرون ملک (قزاقستان) میں موجودگی دکھائی گئی ہے۔ چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ دو تصویروں میں وہ شکایت کنندہ کی طرف بڑھتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ گواہوں کے کالز ڈیٹیل ریکارڈ (سی ڈی آر) کے ساتھ ڈبلیو ایف آئی کی طرف سے فراہم کردہ ریسلنگ ایونٹس کی تصاویر کی بنیاد پر چارج شیٹ نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ برج بھوشن سنگھ مبینہ بدسلوکی کے مقامات پر موجود تھے۔ جس کا ذکر چھ میں سے پانچ متاثرین کی شکایت میں کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ملک کے مشہور و معروف خواتین پہلوان کھلاڑیوں نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن کی کے خلاف جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.