اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے تھانہ کٹر گھر علاقے میں واقع بابری مسجد میں نماز تراویح کے دوران ہندو تنظیموں کے کارکنوں نے مسجد کے سامنے جئے شری رام کے نعرے لگائے۔ مسجد میں تراویح کی نماز پڑھی جارہی تھی اور باہر بلند آواز میں جئے شری رام کے نعرے لگاکر نماز میں خلل پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ ہندو شدت پسند اس طرح کے نعرے لگا کر امن و امان کی فضا کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ مسلم رہنماوں اور نمازیوں نے اس کے خلاف مرادآباد ایس ایس پی ببلو کمار سے شکایت کی۔
مزید پڑھیں:۔ jai shri ram chant in Gurugram school: کرسمس کے موقع پر جئے شری رام کے نعرے
وہیں مقامی نمازی ایوب سیفی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز کچھ ہندو شدت پسند تنظیم کے لوگوں نے تراویح کے دوران جے شری رام کے نعرے لگا کر نماز میں خلل ڈالنے کی کوشش کی، ایوب سیفی کے مطابق پولیس سڑک پر ناجائز طریقے سے کھڑے ٹھیلے اور رکشے کو ہٹا رہی تھی، اسی دوران ہندو شدت پسندوں نے کہا کہ پہلے ان نمازیوں کو ہٹاو، جو سڑک پڑ نماز پڑھ رہے ہیں، جس کے بعد وہ نعرے بازی شروع کردی۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے اس معاملے کے جانکاری مراد آباد ایس ایس پی کو دے دی ہے۔