ETV Bharat / bharat

Chandrayaan 3 Mission چندریان تھری کی سافٹ لینڈنگ مقررہ وقت پر ہوگی: چیئرمین اسرو

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 23, 2023, 4:48 PM IST

بھارت کی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) کے چیئرمین ایس سومناتھ نے کہا کہ دوسرے مشن سے سبق لیتے ہوئے اس بار ناکامی کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑی گئی ہے۔ سائنسدانوں کی ٹیم نے بیک اپ پلان بھی تیار کیا ہے۔ چندریان 3 کی سافٹ لینڈنگ مقررہ وقت کے مطابق آج شام 6.04 بجے ہوگی۔

Soft landing of Chandrayaan 3 will happen on time: Chairman ISRO
چندریان 3 کی سافٹ لینڈنگ مقررہ وقت پر ہوگی: چیئرمین اسرو

چنئی: بھارت کی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) کے چیئرمین ایس سومناتھ نے کہا ہے کہ ملک کے تیسرے چاند مشن چندریان 3 کی سافٹ لینڈنگ مقررہ وقت کے مطابق آج شام 6.04 بجے ہوگی اور اس میں کوئی تاخیر یا کوئی متبادل منصوبہ نہیں ہے. آج پوری دنیا کی نظریں بھارت کی طرف ہیں اور یہ ملک خلا کے شعبے میں تاریخ رقم کرنے کی دہلیز پر کھڑا ہے۔ اسرو کے سربراہ چندریان 3 کی کامیابی کے سلسلے میں کافی پر امید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے مشن سے سبق لیتے ہوئے اس بار ناکامی کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑی گئی ہے۔ سائنسدانوں کی ٹیم نے بیک اپ پلان بھی تیار کیا ہے۔

ڈاکٹر سومناتھ نے کہا کہ اسرو کی پوری توجہ بدھ کی شام 6.04 بجے چاند کے جنوبی قطب پر چندریان 3 کی سافٹ لینڈنگ سے پہلے اپنے لینڈر ماڈیول (ایل ایم) کو اتارنے پر مرکوز رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ "ہم کسی بھی طرح کے ملتوی ہونے یا پلان بی پر غور نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ پہلے منصوبہ بندی کی گئی تھی ، بدھ کی شام کو مقررہ وقت پر لینڈنگ کی جائے گی۔ ڈاکٹر سومناتھ ان رپورٹس پر ردعمل دے رہے تھے کہ اگر لینڈر سسٹم میں کوئی مسئلہ پیش آتا ہے تو لینڈنگ 27 اگست تک ملتوی کر دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسرو نے گزشتہ روز کہا تھا کہ چندریان 3 مشن مقررہ وقت پر ہے اور چاند کے جنوبی قطب پر سافٹ لینڈنگ کے لیے سے بغیر کسی رکاوٹ کے آگے بڑھ رہا ہے۔ اسرو کے مطابق سسٹمز کی باقاعدہ جانچ جاری ہے اور مشن آپریشن کمپلیکس (ایم او ایکس) توانائی اور جوش و خروش سے بھرا ہوا تھا۔

اسرو کے ذرائع نے کہا کہ چاند کی سطح پر سافٹ لینڈنگ کے لیے لینڈر جو 1.6 کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے تقریباً 25 کلومیٹر کی بلندی سے چلایا جائے گا۔ اسرو کے سائنسدان اس رفتار کو کم کرنے پر توجہ دیں گے کیونکہ چاند کی کشش ثقل بھی اس میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ سافٹ لینڈنگ کے لیے پاورڈ لینڈنگ 17:45-17:50 بجے شروع ہوگی اور ایل ایم شام 6.04 بجے لینڈ کرے گا جسے 'دہشت کے 15 منٹ' بھی کہا گیا ہے۔ یہ عمل کمانڈ اپ لوڈ ہونے اور ٹیلی میٹری سگنل کا تجزیہ کرنے کے دو گھنٹے بعد شروع ہوگا۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.