ETV Bharat / bharat

دہلی فساد کی شکار چاند بابا درگاہ کی مرمت ابھی تک نہیں کرائی گئی - درگاہ کی مرمت نہیں کرائی گئی

دہلی کے شمال مشرقی علاقہ میں واقع چاند بابا کی درگاہ فرقہ وارانہ فسادات کی شکار ہوگئی تھی، لیکن دہلی فسادات کے ایک برس مکمل ہونے کے بعد بھی درگاہ کی مرمت نہیں کرائی گئی ہے، جس کی وجہ سے درگاہ کے در و دیوار پر آج بھی نفرت اور فرقہ وارانہ فساد کے نشان نمایاں ہیں۔

chand baba dargah has not yet been repaired after one year complete of delhi-riots
دہلی فساد کی شکار چاند بابا درگاہ کی مرمت ابھی تک نہیں کرائی گئی
author img

By

Published : Mar 25, 2021, 10:48 PM IST

دارالحکومت دہلی کے شمال مشرقی علاقہ میں موجود چاند بابا کی درگاہ کو شر پسند عناصر نے فرقہ وارانہ فسادات کے دوران نفرت کی آگ میں جلایا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی۔

دہلی فساد کی شکار چاند بابا درگاہ کی مرمت ابھی تک نہیں کرائی گئی

اب جب کہ دہلی فسادات کو ایک برس سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے لیکن ابھی تک اس درگاہ کی مرمت نہیں کرائی گئی ہے، جس کی وجہ سے اس درگاہ کے در و دیوار پر آج بھی نفرت اور فرقہ وارانہ فساد کے نشان نمایاں ہیں۔

چاند بابا درگاہ کے باہر پھول فروخت کرنے والے دوکاندار نے بتایا کہ درگاہ میں مختلف مذاہب کے عقیدت مند اپنی مرادیں لیکر آتے ہیں اور بابا کے دربار میں دعائیں و منتیں مانگتے ہیں، لیکن فسادات کے بعد سے زائرین کی تعداد میں غیر معمولی کمی بھی آئی ہے۔

دوکاندار نے دہلی پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ درگاہ کی مرمت نہیں کیے جانے کے پیچھے دہلی پولیس کا ہاتھ ہے، دہلی پولیس نہیں چاہتی کہ اس درگاہ کی تعمیر کیا جائے حالانکہ ای ٹی وی بھارت اس الزام کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔

واضح رہے کہ چاند بابا کی درگاہ زیادہ پرانی نہیں ہے لیکن ہندو مذہب کے ماننے والے عقیدت مندوں کے درمیان بھی یہ کافی مقبول ہے، اس درگاہ کی نگرانی بھی غیر مسلمان ہی کرتے ہیں، لیکن اس کے باوجود بھی اس درگاہ کو شر پسند عناصر نے فرقہ وارانہ فسادات کے دوران اپنا نشانہ بنایا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.