ETV Bharat / bharat

Chair Thrown At CM Nitish Kumar اورنگ آباد میں وزیر اعلیٰ پر کرسی پھینکی گئی، نتیش بال بال بچ گئے - اورنگ آباد میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار

بہار کے اورنگ آباد میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر کرسی پھینکنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سمدھان یاترا کے تحت اورنگ آباد پہنچے تھے۔ فی الحال اس واقعے پر کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

اورنگ آباد میں وزیر اعلیٰ پر کرسی پھینکی گئی، نتیش بال بال بچ گئے

author img

By

Published : Feb 13, 2023, 7:16 PM IST

ریاست بہار کے اورنگ آباد میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر کرسی پھینکنے کی کوشش کی گئی۔ اورنگ آباد کے برون بلاک کے کنچن پور میں یہ واقعہ پیش آیا۔ وزیر اعلیٰ کنچن پور میں پنچایت سرکار بھون کا افتتاح کرنے پہنچے تھے۔ افتتاح کے دوران کسی نے کرسی پھینکی، جو ان کے سامنے گر گئی اور وہ بال بال بچ گئے۔ وزیر اعلیٰ سمدھان یاترا کے تحت اورنگ آباد پہنچے تھے۔ کرسی کا ٹکڑا وزیر اعلیٰ کے بہت قریب گرا۔

بتایا جاتا ہے کہ جب وزیر اعلیٰ بارون بلاک میں کنچن پور پنچایت سرکار بھون کے افتتاح کے بعد عوام سے ملاقات کر رہے تھے، تبھی شرپسندوں نے اس واردات کو انجام دیا۔ اس واقعہ کے بعد اہلکاروں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں۔ بتادیں کہ وزیر اعلیٰ سمدھان یاترا کے تحت اورنگ آباد پہنچے تھے۔ اسی دوران کچھ شرپسندوں نے اس واردات کو انجام دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ جب سیکورٹی اہلکاروں نے مقامی لوگوں کو وزیر اعلیٰ سے ملنے سے روکا گیا تب گاؤں والے ناراض ہو گئے اور کرسیاں توڑ دیں۔ اسی دوران ایک نوجوان نے ٹوٹی ہوئی کرسی سی ایم کی طرف پھینکی، جو ان کے بالکل سامنے گری۔ اس شخص کو سیکورٹی اہلکاروں نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ کرسی پھینکنے والے شخص کی شناخت ابھی واضح نہیں ہو پائی ہے۔

فی الحال اس واقعے پر کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ اجلاس میں کچھ دیر تک افراتفری مچ گئی۔ سیکیورٹی اہلکار وزیر اعلیٰ کو حفاظتی حصار میں لے کر باہر لے گئے۔ حالیہ دنوں میں یہ تیسرا واقعہ ہے، جب وزیراعلیٰ کو عوام کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: Attack on Nitish Kumar: بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار پر حملہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.