ETV Bharat / bharat

Centre On AFSPA: مرکز کا افسپا کے تحت شمال مشرقی ریاستوں کے متاثرہ علاقوں کو کم کرنے کا فیصلہ - شمال مشرق میں سلامتی، امن اور ترقی

امت شاہ نے کہا کہ ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار، وزیر اعظم نریندر مودی نے شمال مشرق میں سلامتی، امن اور ترقی کو ترجیح دی، جس کے نتیجے میں آج یہ خطہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور امن و ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 25, 2023, 10:47 PM IST

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو کہا کہ مرکز کی مودی حکومت نے آرمڈ فورسز اسپیشل پاور ایکٹ (افسپا) 1958 کے تحت آسام، ناگالینڈ اور منی پور میں متاثرہ علاقوں کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امت شاہ نے کہا کہ شمال مشرق (شمال مشرقی) خطہ تیزی سے امن اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ شمال مشرقی علاقے میں سیکورٹی کی صورتحال میں کافی بہتری کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا’’شمال مشرق کے لیے ایک تاریخی دن، وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت ہند نے ایک بار پھر ناگالینڈ، آسام اور منی پور کے متاثرہ علاقوں کو افسپا کے تحت کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ شمال مشرقی ہندوستان میں سیکورٹی کی صورتحال میں کافی بہتری کی وجہ سے لیا گیا ہے۔'

مرکزی وزیر داخلہ نے شمال مشرقی خطے کو ترجیح دینے کے لیے وزیر اعظم کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا،’’ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار، وزیر اعظم نریندر مودی نے شمال مشرق میں سلامتی، امن اور ترقی کو ترجیح دی، جس کے نتیجے میں آج یہ خطہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور امن و ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ حکمراں بی جے پی مرکز کی سابقہ ​​متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) حکومت پر شمال مشرقی خطہ کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتی رہی ہے۔ امت شاہ نے شمال مشرق کے لوگوں کی زندگیوں میں 'مثبت تبدیلی' لانے اور خطے کو باقی ہندوستان کے دلوں سے جوڑنے کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے شمال مشرق کے تین ریاستوں کے لوگوں کو بھی مبارکباد دی۔

دریں اثنا، وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم مودی پورے شمال مشرقی علاقے کو شورش سے پاک بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ مرکزی حکومت اس سلسلے میں ریاستی حکومتوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مسلسل بات چیت کر رہی ہے۔ سیکورٹی میں بہتری کی وجہ سےمودی حکومت نے 2015 میں تری پورہ اور 2018 میں میگھالیہ سے افسپا کے تحت پر متاثرہ علاقوں کے نوٹیفکیشن کو مکمل طور پر واپس لے لیا۔ وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ رہ علاقوں کا نوٹیفکیشن پورے آسام پر 1990 سے لاگو تھا۔ مودی حکومت کی انتھک کوششوں سے سیکورٹی کی صورتحال میں نمایاں بہتری کے نتیجے میں، افسپا کےتحتمتاثرہ علاقوں کو اپریل 2022 سے ریاست بھر میں نو اضلاع اور دوسرے ضلع کے ایک سب ڈویژن کو چھوڑ کر ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا تھا۔ یکم اپریل 2023 سے اسے صرف آٹھ اضلاع تک محدود کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: CRPF 84th Raising Day: امیت شاہ کی چھتیس گڑھ سی آر پی ایف کے 84ویں یوم تاسیس کے پروگرام میں شرکت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.