ETV Bharat / bharat

Congress On Farm Laws: 'کسانوں کو دوبارہ دہلی آنے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی'

author img

By

Published : Dec 27, 2021, 10:59 PM IST

کانگریس پارٹی Congress Party نے کہا کہ ایک طرف وزیر اعظم نریندر مودی Prime Minister Narendar Modi زرعی قوانین Farm Laws کے لیے کسانوں سے معافی مانگتے ہیں اور دوسری طرف وزیر زراعت کسانوں کے مفاد میں زرعی قوانین کی وضاحت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ حکومت تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے پر غور کرسکتی ہے۔

کسانوں کو دوبارہ دہلی آنے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی

کانگریس پارٹی Congress Party نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر کے زرعی قوانین Farm Laws کے بارے میں بیانات متضاد ہیں اور یہ واضح ہے کہ یہ حکومت کسانوں کے ساتھ سازش کر رہی ہے، لیکن اسے سمجھ لینا چاہیے کہ کسانوں کو دوبارہ دہلی آنے میں دیر نہیں لگے گی۔

کانگریس نے کہا ہے کہ ایک طرف نریندر مودی زرعی قوانین کے لیے کسانوں سے معافی مانگتے ہیں اور دوسری طرف وزیر زراعت کسانوں کے مفاد میں زرعی قوانین کی وضاحت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ حکومت تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے پر غور کر سکتی ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ'وزیر اعظم اور وزیر زراعت کے بیانات ایک دوسرے سے متضاد ہیں۔ جو لوگ اپنی فطرت میں کسانوں کو دھوکہ دیتے رہے ہیں، ایک بار پھر ان کا فریب کھل کر سامنے آ رہا ہے۔

خیر عوام ان لوگوں کی خبر لینے کو تیار ہے۔ وزیر زراعت کے بیان سے کالے زرعی قوانین کے تعلق سے مودی حکومت کی سازش سامنے آگئی ہے۔ ان لوگوں پر کیسے بھروسہ کیا جائے جن کی فطرت میں فریب ہے۔ کانگریس پارٹی نے کہا کہ کسانوں کے خلاف بی جے پی کی ذہنیت ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی ہے۔ وزیر زراعت کا یہ کہنا کہ ہم زرعی قوانین پر پھر سے آگے بڑھیں گے، یقینا یہ کسانوں کے ساتھ دھوکہ ہے۔

مزید پڑھیں: Farm Laws Repealed: 'کسان تحریک ملک کے لئے ایک سبق'

اس بیان سے مودی حکومت کی غرور اور کسان مخالف ذہنیت کھل کر سامنے آ گئی ہے، لیکن کسان ان کی حقیقت کو اچھی طرح سمجھ رہے ہیں اور انہیں دوبارہ دہلی آنے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.