ETV Bharat / bharat

کووڈ سے مرنے والوں کے لواحقین کو چار چار لاکھ روپے نہیں دے سکتے: مرکزی حکومت - کووڈ کی وجہ سے مرنے والوں کے لواحقین

مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں ایک حلف نامہ دائر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مالی مجبوریوں اور دیگر عوامل کی وجہ سے کووڈ سے ہلاک ہونے والے ہر فرد کے لواحقین کو چار لاکھ روپے بطور معاوضہ رقم نہیں دی جاسکتی ہے۔

supreme court
سپریم کورٹ
author img

By

Published : Jun 20, 2021, 1:21 PM IST

کووڈ سے مرنے والوں کے کنبہ کو چار چار لاکھ روپے معاوضے کی درخواستوں پر سپریم کورٹ میں دائر حلف نامے پر مرکزی حکومت نے بھی حلف نامہ دائر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مرکز کووڈ کی وجہ سے مرنے والوں کے لواحقین کو 4 لاکھ روپے کی رقم بطور معاوضہ نہیں دے سکتی ہے۔

مرکز نے کہا ہے کہ معاشی مجبوریوں اور دیگر عوامل کی وجہ سے رشتہ داروں کو معاوضے کی رقم ادا نہیں کی جاسکتی ہے۔

courtesy tweeter
بشکریہ ٹویٹر

مرکز کے حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ اگر کووڈ کی وجہ سے مرنے والوں کے لوحقین کو اگر چار چار لاکھ روپے بطور معاوضہ دیا جائے گا تو ریاستی ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ (ایس ڈی آر ایف) کی ساری رقم اسی میں ہی خرچ ہوجائے گی۔

سپریم کورٹ میں دیئے گئے حلف نامے میں مرکز نے مزید کہا ہے کہ مرکزی اور تمام ریاستی حکومتوں نے کووڈ 19 سے نمٹنے کے لیے ضرورت مند افراد کے لیے بہت بڑی رقم پہلے سے ہی خرچ کر رہی ہے اور سرکار کا مالی خرچ پہلے سے کافی زیادہ ہوگیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرکز نے واضح کیا کہ اس نے پہلے ہی ادائیگی کردی ہے اور ضرورت مند افراد کی مدد کے لیے متعدد اقدامات بھی اقدامات متعارف کروائے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.