ETV Bharat / bharat

CRPF Holi in Poonch سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے جوانوں نے دھوم دھام سے ہولی منایا - پونچھ میں دھوم دھام سے ہولی

ہولی کے موقع پر سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے جوانوں نے پونچھ میں دھوم دھام سے ہولی منایا۔ اس موقع پر سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی 72ویں بٹالین کے افسران نے بتایا کہ ہولی کے دن ہمارے سپاہی عوام کی حفاظت کے لیے تعینات ہوں گے اور ہمیں ہولی کا تہوار منانے کا موقع نہیں ملے گا، اس لیے ایک ایک دن پہلے ہم رنگوں کا تہوار منا رہے ہیں تاکہ ہمارے جوانوں کو یہ احساس نہ ہو کہ وہ گھر سے باہر ہیں

سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے جوانوں نے دھوم دھام سے ہولی منایا

author img

By

Published : Mar 6, 2023, 4:49 PM IST

سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے جوانوں نے دھوم دھام سے ہولی منایا

پونچھ: ملک کے دیگر حصوں کی طرح جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں بھی رنگوں کا تہوار ہولی کی تیاری زوروں پر ہے۔ ہر طرف خوشی کا ماحول ہے، تہوار منانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ ملک بھر میں ہولی کا تہوار جوش و خروش کے ساتھ منگل کو منایا جائےگا۔

ہولی کے موقع پر ضلع میں سیکورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع پونچھ میں تعینات سنٹرل ریزرو پولیس فورس کی 72 بی بٹالین نے پیر کو ہولی کا تہوار بڑے دھوم دھام سے منایا اور رنگ و گلال اڑاتے ہوئے ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی 72ویں بٹالین کے افسران نے بتایا کہ ہولی کے دن ہمارے سپاہی عوام کی حفاظت کے لیے تعینات ہوں گے اور ہمیں ہولی کا تہوار منانے کا موقع نہیں ملے گا، اس لیے ایک ایک دن پہلے ہم رنگوں کا تہوار منا رہے ہیں تاکہ ہمارے جوانوں کو یہ احساس نہ ہو کہ وہ گھر سے باہر ہیں لیکن پونچھ کے لوگوں کا جس طرح سے پیار مل رہا ہے، ہمیں یہ نہیں لگتا کہ ہم گھر سے باہر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پیر کو پولیس لائن پونچھ ہیلی پیڈ گراؤنڈ میں بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ بتا دیں کہ سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے بھی بالی ووڈ کے گانوں پر رقص کرتے ہوئے ایک دوسرے کو رنگوں سے رنگ کر اور مٹھائیاں کھلا کر ہولی منائی۔

یہ بھی پڑھیں: Holi In Mathura ہولی کھیل رہے ہجوم میں بیل کی انٹری، لوگوں کو اٹھا اٹھا کر پھینکنے کا ویڈیو وائرل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.