ETV Bharat / bharat

Farooq Abdullah on Tawang Clash کیا کوئی بھارتی چاہے گا چین ہماری زمین لے لے؟ فاروق عبداللہ - دہلی اردو نیوز

نیشنل کانفرنس کے صدر و سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ نے بھارت چین جھڑپ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چین سے بات چین کرکے اس تنازع کو حل کرنا چاہیے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ تنازع جلد ہی ختم ہوجائے گا۔ Farooq Abdullah On Tawang Clash

کیا ہندوستانی چاہے گا چین ہماری زمین لے لیں؟ فاروق عبداللہ

author img

By

Published : Dec 14, 2022, 7:20 AM IST

Updated : Dec 14, 2022, 7:28 AM IST

دہلی: جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ نے توانگ وادی میں بھارت اور چین کے فوجیوں کے درمیان جھڑپ پر کہا کہ چین کے ساتھ بات چیت کے ذریعے اس معاملے کو جلد حل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات قائم نہیں ہوں گے تب تک بھارت میں امن نہیں دیکھ پائیں گے۔ Farooq Abdullah On Tawang Clash

فاروق عبداللہ

فاروق عبداللہ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیا کوئی بھارتی چاہے گا کہ چین ہماری زمین لے لے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے، عسکریت پسندی بھی ہے، لوگوں کی حکومت نہیں ہے۔ کشمیر میں بیوروکریٹس حکومت چلا رہے ہیں۔ ایسے میں اب کیا کہہ سکتا ہوں۔ اگر لوگوں کی حکومت ہوتی تو میں جواب دے سکتا تھا۔ واضح رہے کہ بھارت اور چین کے فوجیوں کے درمیان گلوان وادی میں تقریبا ڈھائی سال پہلے پرتشدد جھڑپوں کے بعد گزشتہ جمعہ کو توانگ سیکٹر میں پھر سے جھڑپ ہوئی ہے جس میں دونوں طرف کے کچھ فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔

چین کے فوجیوں نے توانگ سیکٹر میں بھارت کی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ اس پر بھارتی فوجیوں نے انہیں سختی سے روک دیا۔ اس دوران دونوں فریق کے درمیان زبردست جھڑپ ہوئی جس میں دونوں طرف کے کچھ فوجی زخمی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق فوجیوں کو معمولی چوٹ آئی ہیں۔ جھڑپ کے بعد دونوں ممالک کی فوجیں اس علاقے سے پیچھے ہٹ گئیں۔ اس واقعے کے تناظر میں توانگ میں تعینات بھارتی کمانڈر نے امن اور دوستی کی فضا کو برقرار رکھنے کے لئے مقررہ انتظامات کے مطابق اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ فلیگ میٹنگ بھی کی۔ Central Government Should Talk To China On Tawang Clash

یہ بھی پڑھیں : Omar Abdullah Reaction on Indo-China Face Off ہم چین کے ساتھ بہتر تعلقات بنانے میں ناکام ، عمرعبداللہ

Last Updated : Dec 14, 2022, 7:28 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.