ETV Bharat / bharat

Amritpal Singh Case امرت پال کا سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آیا

امرت پال کی گرفتاری کی تمام کوششوں کے باوجود وہ گرفت سے باہر ہے۔ اس دوران ان کی سی سی ٹی وی فوٹیج ضرور منظر عام پر آ رہے ہیں۔

author img

By

Published : Apr 1, 2023, 4:48 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

چنڈی گڑھ: وارث پنجاب دے کے سربراہ امرت پال سنگھ کی تلاش میں پولیس انتظامیہ کی جانب سے مسلسل تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس کارروائی کے درمیان پولیس نے کئی لوگوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔ پولیس نے امرت پال کی کچھ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی اپنے قبضے میں لے لی ہے۔

تازہ ترین سی سی ٹی وی ہوشیار پور کا بتایا جا رہا ہے، جس میں امرت پال سنگھ اور پاپل پریت سنگھ نظر آ رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں امرت پال سنگھ اور پاپل پریت دونوں مختلف سمتوں میں جاتے نظر آ رہے ہیں۔ تاہم ابھی تک کسی پولیس افسر نے اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔ لیکن ذرائع بتا رہے ہیں کہ پولیس نے منراین گاؤں میں تلاشی مہم چلائی جس کے بعد پاپل پریت اور امرت پال مختلف سمتوں میں فرار ہو گئے۔

جوگا سنگھ بھی پاپل پریت کے ساتھ تھا اور دونوں 29 مارچ کو ایک کیمپ میں رہے۔ جس کے بعد ساہنیوال لدھیانہ فرار ہو گئے۔ ذرائع یہ بھی بتا رہے ہیں کہ اب امرت پال اور پاپل پریت ایک ساتھ نہیں ہیں اور الگ الگ کہیں چھپے ہوئے ہیں۔ یہ سی سی ٹی وی ہوشیار پور کے ایک گرودوارہ کا بتایا جا رہا ہے جس میں امرت پال اور پاپل پریت نظر آ رہے ہیں، لیکن اس ویڈیو کی کسی پولیس افسر نے تصدیق نہیں کی ہے۔

وارث پنجاب دے تنظیم کے سربراہ امرت پال سنگھ کی آڈیو اور ویڈیوز مسلسل منظر عام پر آ رہے ہیں۔ حال ہی میں جاری ایک ویڈیو میں امرت پال نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے سنگت سے خطاب کے لیے جو ویڈیو بنایا ہے اسے کچھ لوگ پولیس کی حراست میں پیش کر رہے ہیں۔ امرت پال نے صاف الفاظ میں کہا کہ وہ آزاد ہیں۔

امرت پال نے کہا کہ ان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے اپنی گرفتاری کی شرائط رکھی ہیں اور وہ پولیس کی پٹائی سے ڈرتے ہیں۔ امرت پال نے کہا کہ وہ نہ موت سے ڈرتے ہیں اور نہ ہی پولیس کی ہراسانی سے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پولیس کے ہاتھوں گرفتاری اور تشدد سے نہیں ڈرتے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ان کی گرفتاری کے حالات کے حوالے سے ان کے خلاف جھوٹ پھیلا رہے ہیں جس سے سنگت کو گریز کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: Viral Video Of Amritpal میں بھگوڑا نہیں بلکہ باغی ہوں، جلد سامنے آؤں گا، امرت پال سنگھ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.