ETV Bharat / bharat

سی بی ایس ای امتحانات 4 مئی سے - رمیش پوکھریال

مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نِیشنک نے کہا کہ سینٹرل بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) 10 ویں اور 12 ویں کے بورڈ امتحانات 4 مئی 2021 سے شروع ہوں گے۔

مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نِیشنک
مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نِیشنک
author img

By

Published : Dec 31, 2020, 9:44 PM IST

مرکزی وزیر رمیش پوکھریال نے سی بی ایس ای دسویں اور بارہویں کے بورڈ امتحانات 2021 کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات 4 مئی سے شروع ہوکر 10 جون کو اختتام پذیر ہوں گے جبکہ مقررہ وقت پر امتحانات کے نتائج کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دسویں اور 12 ویں کے پریکٹیکل امتحانات یکم مارچ سے شروع کئے جائیں گے۔ انہوں نے طلباء سے اپیل کی ہے کہ وہ بغیر کسی پس و پیش کے دل لگا کر پڑھائی کریں۔

سی بی ایس ای کی جانب سے جلد ہی ڈیٹ شیٹ جاری کی جائے گی۔

قبل ازیں رمیش پوکھریال نے ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ 'مجھے یقین ہے کہ سی بی ایس ای کی جانب سے منعقد 10 ویں اور 12 ویں کی بورڈ امتحانات دینے والے ہمارے طالب علم مکمل لگن اور محنت سے بہتر تیاری کر رہے ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.