نئی دہلی: سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے دسویں اور بارہویں کے معمولی مضمون (مائنرسبجیکٹ) کی ڈیٹ شیٹ جاری کی ہے۔ جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق 12 ویں کلاس کے معمولی مضمون کا امتحان 16 نومبر سے شروع ہوگا، جبکہ 10 ویں کلاس کے معمولی مضمون کا امتحان 17 نومبر سے شروع ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی دسویں اور بارہویں جماعت کے مرکزی مضمون کا امتحان 30 نومبر اور یکم دسمبر سے شروع ہوگا۔
سی بی ایس ای کے جاری کرد مائنرسبجیکٹ کے شیڈول کے مطابق دسویں جماعت کا امتحان 16 نومبر سے شروع ہوگا، جس میں پہلا امتحان پینٹنگ کا ہوگا۔ ساتھ ہی دسویں کلاس کے معمولی مضمون کا امتحان 7 دسمبر تک منعقد ہوگا۔ اس کے علاوہ 12 ویں کلاس کے معمولی مضمون کا امتحان 16 نومبر کو انٹرپرینیورشپ اور بیوٹی ویلنس کے ساتھ شروع ہوگا اور یہ 30 دسمبر تک جاری رہے گا۔
اس کے علاوہ، دسویں اور بارہویں جماعت کا مرکزی مضمون امتحان 30 نومبر سے شروع ہوگا اور 12 ویں جماعت کا امتحان یکم دسمبر سے شروع ہوگا جس میں دسویں جماعت کا پہلا امتحان 30 نومبر کو سوشل سائنس کا ہوگا اور 12 ویں کلاس کایکم دسمبر کو سوشل سائنس کا ہوگا۔
واضح رہے کووڈ۔19 کی وجہ سے سی بی ایس ای کی جانب سے بورڈ کے امتحان کو دو ٹرم میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس میں فرسٹ ٹرم کا امتحان نومبر دسمبر میں لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ دوسری مدت کا امتحان مارچ اپریل میں لیا جائے گا۔ سی بی ایس ای کی جانب سے بورڈ امتحانات کے اوقات میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
امتحان صبح 10:30 کے بجائے صبح 11:30سےشروع ہوگا۔ اس بارے میں کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر سنیم بھردواج نے بتایا کہ نومبر دسمبر کے دوران سردیاں زیادہ ہوں گی۔ اس کو دھیان میں رکھتے ہوئے امتحانات کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امتحان کے ٹائم ٹیبل کو ایڈمٹ کارڈ میں لکھ دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ طلبہ کو سوالیہ پرچہ پڑھنے کے لیے 15 منٹ کے بجائے 20 منٹ ملیں گے۔ یہ جاننا ہے کہ امتحان آف لائن لیا جا رہا ہے۔
سی بی ایس ای کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر سنیم بھردواج نے طلبہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی معلومات کے لیے سی بی ایس ای کی آفیشل ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے کسی بھی قسم کے پیغام پر اعتماد نہ کریں۔