ETV Bharat / bharat

Anil Deshmukh Bail Plea Rejected سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ کی ضمانت کی درخواست مسترد

author img

By

Published : Oct 21, 2022, 4:09 PM IST

مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ کی ضمانت کی درخواست سی بی آئی عدالت نے مسترد کر دی ہے۔ انل دیشمکھ کو ای ڈی نے نومبر 2021 میں گرفتار کیا تھا اور وہ فی الحال عدالتی حراست میں ہیں۔ ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ کے ذریعے لگائے گئے الزامات کے بعد سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے ان کے خلاف بدعنوانی کا مقدمہ درج کیا تھا۔ Court Rejects Anil Deshmukh Bail Plea

Anil Deshmukh Bail Plea Rejected
سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ کی ضمانت کی درخواست مسترد

مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ کی ضمانت کی درخواست سی بی آئی عدالت نے مسترد کر دی ہے۔ عدالت کے اس فیصلے کے بعد اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ انل دیشمکھ اس بار بھی جیل کی سلاخوں کے اندر ہی دیوالی منائیں گے۔ دراصل انل دیشمکھ نے 100 کروڑ روپے کی وصولی کے معاملے میں ضمانت کے لیے سی بی آئی کورٹ میں درخواست دی تھی۔ حالانکہ انہیں اسی معاملے میں ای ڈی کے تحت درج کیس میں ضمانت مل گئی ہے۔ Anil Deshmukh Bail Plea Rejected

ای ڈی سے ضمانت ملنے کے بعد دیشمکھ نے سی بی آئی کورٹ میں ضمانت کی اپیل بھی دائر کی تھی۔ تاہم دونوں فریقوں کی دلیلیں سننے کے بعد آج سی بی آئی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے انل دیشمکھ کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کر دیا۔ سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے جج ایس ایچ گوالانی نے جمعرات کو دونوں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما کو 2 نومبر 2021 کو گرفتار کیا گیا تھا اور وہ فی الحال عدالتی حراست میں ہیں۔ دیشمکھ کو گزشتہ ہفتے ' انجیوگرافی' کے لیے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

بتا دیں کہ انل دیشمکھ کو ای ڈی نے نومبر 2021 میں گرفتار کیا تھا اور وہ فی الحال عدالتی حراست میں ہیں۔ ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ کے ذریعے لگائے گئے الزامات کے بعد سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے ان کے خلاف بدعنوانی کا مقدمہ درج کیا تھا۔ جس کے بعد ای ڈی نے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ ای ڈی نے دعویٰ کیا تھا کہ دیشمکھ نے اپنے سرکاری عہدے کا غلط استعمال کیا اور ممبئی کے مختلف بار اور ہوٹل سے 4.7 کروڑ روپے اکٹھے کئے۔ ای ڈی نے الزام لگایا تھا کہ غلط طریقے سے کمائی گئی رقم ناگپور میں واقع سری سائی سکھشن سنستھان کو بھیجی گئی تھی جو اس کے خاندان کے زیر اہتمام چلایا جا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Court Rejects Bail Pleas of Anil Deshmukh, Nawab Malik: نواب ملک اور انل دیشمکھ کی درخواست ضمانت مسترد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.