ETV Bharat / bharat

اسکمس اور جی ایم سی کے طلبہ کے خلاف یو اے پی اے کے تحت مقدمات درج - اردو نیوز

آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ "شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سورہ اور گورنمنٹ میڈیکل کالج کرن نگر کے طلبہ کے ذریعے پاکستان کی جیت کا جشن مناتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی ہے، جس کا سنگین نوٹس لیتے ہوئے یو اے پی اے کے تحت معاملے درج کیے گئے ہیں۔"

اسکمس اور جی ایم سی کے طلبہ کے خلاف یو اے پی اے کے تحت مقدمات درج

author img

By

Published : Oct 26, 2021, 10:16 AM IST

ٹوئنٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے میچ میں پاکستان نے بھارت کو دس وکٹوں سے شکست دی۔ جس کے بعد وادی کے کئی علاقے سے پاکستان کی فتح کا جشن مناتے لوگوں کی ویڈیو سامنے آئی۔ جموں و کشمیر پولیس نے پیر کی شب ان ویڈیوز کا نوٹس لیتے ہوئے دو مختلف معاملات درج کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔

آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ "شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سورہ اور گورنمنٹ میڈیکل کالج کرن نگر کے طلبہ کے ذریعے پاکستان کی جیت کا جشن مناتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی ہے۔ جس کا سنگین نوٹس لیتے ہوئے یو اے پی اے کے تحت معاملے درج کیے گئے ہیں۔"

یہ بھی پڑھیں: این آئی اے عدالت کا ٹیرر فنڈنگ ​معاملے میں سزا کا اعلان

اُن کا مزید کہنا تھا کہ "پہلے ایف ائی آر (زیر نمبر 104/2021) سورہ پولیس اسٹیشن میں اسکیمز کے طلباء کے خلاف unlawful activities prevention act (uapa) کی دفعہ 105اے اور 505 کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ جبکہ دوسرا کرن نگر پولیس اسٹیشن میں (ایف آئی آر زیر نمبر 71/2021) گورنمنٹ میڈیکل کالج کے ہوسٹل میں رہ رہے طلباء کے خلاف uapa کے سیکشن 13 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ دونوں ایف ائی آر ابھی اوپن ہیں، قصورواروں کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.