بینک کا الزام ہے کہ بیتکوچی، گوہاٹی میں واقع ایک پرائیویٹ کمپنی کو گاڑی خریدنے کے نام پر بینک کی گوہاٹی برانچ سے 64.67 کروڑ روپے کے ٹرم لون اور نقدی قرض کی سہولت منظور کی گئی تھی۔
جن لوگوں کو اس کیس میں ملزم بنایا گیا ہے ان میں پرنب کمار گھوش، پرتول کمار گھوش، گیتا رانی گھوش اور پربیر کمار گھوش (میسرز گھوش برادرز آٹو موبائل کے تمام پروموٹرز / آپریٹر) اور ارونابھا چٹوپادھیائے (چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ) اور نامعلوم بینک افسر / و دیگر نجی افراد شامل ہیں۔