مرکزی حکومت کے تین زرعی قوانین کے خلاف تحریک چلانے والے کسانوں کے خیر خواہ رہے کیپٹن امریندر سنگھ ، آج بھی ان کے بارے میں فکر مند نظر آئے۔ کیپٹن کے میڈیا ایڈوائزر روین ٹھکرال نے ایک ٹویٹ کے ذریعے ان کے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
ٹھکرال نے ٹویٹ کیا کہ " زرعی قوانین کے خلاف تحریک میں اپنی جانیں گنوانے والے 150 کسانوں کے خاندانوں کو ذاتی طور پر نوکری لیٹر ان کے حوالے نہ کرنے پر دکھ ہوا۔ امریندر سنگھ کو امید ہے کہ نامزد وزیراعلیٰ چرنجیت ایس چنی یہ اہم کام جلد از جلد کریں گے۔ میں انصاف کی جنگ میں کسانوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔
دراصل گزشتہ جنوری میں امریندر سنگھ نے وزیر اعلیٰ رہتے ہوئے ایک بڑا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ کسانوں کی تحریک کے دوران مرنے والے تمام کسانوں کے خاندان کے ہر فرد کو سرکاری نوکری ملے گی۔
مزید پڑھیں:
Charanjit Singh Channi: پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ کا سیاسی سفر
انہوں نے سرکاری ملازمت کے ساتھ ساتھ مرنے والے کسان کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔ حالانکہ ابھی تک وہ اس اعلان پر عمل درآمد نہیں کر پائے اور وزیراعلیٰ کا عہدہ بھی چھوڑ چکے ہیں۔