ETV Bharat / bharat

Gujarat Elections 2022 گجرات اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی مہم اختتام پذیر، جانئے اب تک کی اپڈیٹز

گجرات اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی مہم کا آج آخری دن تھا۔ 93 سیٹوں پر انتخابی مہم آج شام پانچ بجے سے بند ہو گئی۔ انتخابات کے نتائج کا اعلان آٹھ دسمبر کو کیا جائےگا۔ دوسرے مرحلے کی 93 سیٹوں کے لیے 5 تاریخ کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ان 93 نشستوں کے لیے 60 پارٹیوں کے 833 امیدوار میدان میں ہیں۔ بی جے پی کے 93، کانگریس کے 90، عام آدمی پارٹی کے 93 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ Gujarat Assembly Elections 2022

گجرات اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی مہم کا آج آخری دن، جانئے اب تک کی اپڈیٹز

author img

By

Published : Dec 3, 2022, 7:38 PM IST

Updated : Dec 3, 2022, 7:48 PM IST

گجرات میں پانچ دسمبر کو اسمبلی انتخابات ہونے ہیں اور نتائج کے اعلان آٹھ دسمبر کو کیا جائےگا۔ ایسے میں گجرات اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی مہم کا آج آخری دن تھا۔ 93 سیٹوں پر انتخابی مہم آج شام پانچ بجے سے بند ہو گئی۔ اب کوئی انتخابی جلسہ یا روڈ شو منعقد نہیں کیا جا سکتا۔ تاہم امیدوار آج شام کے بعد ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم چلانے جا سکیں گے۔ تاہم، آخری لمحات کی انتخابی مہم میں امیدواروں کو سخت زور آزمائی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ Gujarat Assembly Elections 2022 updates

گجرات کی 93 نشستوں پر 60 پارٹی کے 833 امیدوار میدان میں

دوسرے مرحلے کی 93 سیٹوں کے لیے 5 تاریخ کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ان 93 نشستوں کے لیے 60 پارٹیوں کے 833 امیدوار میدان میں ہیں۔ بی جے پی کے 93، کانگریس کے 90، عام آدمی پارٹی کے 93 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ دیگر جماعتوں کے 272، 285 آزاد امیدوار میدان میں ہیں۔ 833 امیدواروں میں سے 764 مرد اور 69 خواتین امیدوار ہیں۔ 93 میں سے 8 خواتین امیدوار بی جے پی، 8 کانگریس، ایک اے اے پی، دیگر پارٹیوں کی 31 خواتین امیدوار میدان میں ہیں۔ کُل 285 آزاد امیدواروں میں سے 21 خواتین آزاد امیدوار ہیں۔ جہاں تک آزاد امیدواروں کا تعلق ہے، باپو نگر میں سب سے زیادہ 29 آزاد امیدوار ہیں، ایڈر میں سب سے کم 3 آزاد امیدوار ہیں۔

دوسرے مرحلے میں وزیراعلیٰ، 8 وزراء اور 12 سابق وزراء میدان میں اترے

دوسرے مرحلے میں وزیراعلیٰ، 8 وزراء اور 12 سابق وزراء میدان میں ہیں۔ دوسرے مرحلے میں کانگریس کے 2 ورکنگ صدور میدان میں ہیں۔ دوسرے مرحلے میں 2 سابق وزیراعلیٰ کے بیٹے بھی میدان میں ہیں۔ جہاں تک ووٹروں کا تعلق ہے، دوسرے مرحلے میں کل 2 کروڑ 51 لاکھ 58 ہزار 730 ووٹرز ہیں۔ گھاٹلوڈیا میں سب سے زیادہ 4 لاکھ 28 ہزار 542 ووٹر ہیں۔ سنہ 2017 میں 93 میں سے بی جے پی کو 51، کانگریس کو 39، آزاد امیدواروں کو 3 سیٹیں ملی تھیں۔

ذات کے لحاظ سے امیدوار

جہاں تک ذات کے لحاظ سے امیدواروں کا تعلق ہے، بی جے پی کے 8 اور کانگریس کے 10 پاٹیدار امیدوار ہیں۔ کڈوا پاٹیدار امیدوار بی جے پی سے 12، کانگریس کے 6 امیدوار ہیں۔ قبائلی امیدوار بی جے پی کے 13، کانگریس کے 13 امیدوار ہیں۔ کولی امیدوار بی جے پی کے 3، کانگریس کے 3 امیدوار ہیں۔ چھتریہ امیدوار بی جے پی سے 9، کانگریس کے 11 امیدوار ہیں۔ ایس سی امیدوار بی جے پی سے 6، کانگریس کے 6 امیدوار ہیں۔ بی جے پی سے ایک بھی مسلم امیدوار نہیں، کانگریس سے دو ہیں۔ بی جے پی سے 18، کانگریس کے 24 امیدوار چھتریہ ٹھاکر ہیں۔ برہمن امیدوار بی جے پی سے 9، کانگریس کے 4 ہیں۔ جبکہ دیگر برادریوں کے امیدوار بی جے پی سے 15، کانگریس کے 11 امیدوار ہیں۔

پہلے مرحلے میں 89 سیٹوں پر کل 63.14 فیصد پولنگ ہوئی

الیکشن کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق پہلے مرحلے کے 19 اضلاع کی 89 سیٹوں پر کل 63.14 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ دیدیاپاڈا میں سب سے زیادہ 82.33 فیصد ووٹ ڈالے گئے جبکہ کچھ کے گاندھی دھام میں انتخابات کے پہلے مرحلے میں سب سے کم 47.86 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ کل 788 امیدواروں کے مستقبل ای وی ایم میں قید ہوئے ہیں۔ اس لیے کچھ جگہوں پر ای وی ایم میں بھی خرابی کی شکایت تھی۔

سنہ 2017 کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے مقابلے میں کم ووٹنگ

اس بار 2017 کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے مقابلے میں کم ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔ سال 2017 میں 68.33 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ جبکہ اس بار ووٹنگ میں 7 فیصد کمی آئی ہے۔ اس کے علاوہ شہروں میں بھی پولنگ 9 فیصد تک کم ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس سب کے درمیان صرف بھاو نگر کی گاڑیادھر سیٹ پر پولنگ میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ گڑیادھر سیٹ پر 3.64 فیصد ووٹ ڈالنے کا رجحان دلچسپ ہے۔

گجرات میں کُل ووٹرز کتنے ہیں؟

گجرات اسمبلی الیکشن 2022 کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے ووٹر ریفارم پروگرام کے بعد ووٹرز کی حتمی فہرست کا اعلان کیا۔ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ فہرست میں ریاست میں کل 4,90,89,765 ووٹروں کا اندراج کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں 11,62,528 نئے ووٹروں کا اندراج کیا گیا ہے۔ کُل ووٹرز میں 2,53,36,610 مرد اور 2,37,51,738 خواتین ووٹرز ہیں۔ جس میں 4 لاکھ سے زائد معذور ووٹرز بھی رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ کل ووٹرز میں 1,417 ٹرانس جینڈر ووٹرز بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Exclusive Interview With Sabir Kabliwala گجرات کے ایم آئی ایم صدر صابر کابلی والا سے خصوصی گفتگو

Last Updated : Dec 3, 2022, 7:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.