ETV Bharat / bharat

نئی دہلی: قرآنی فن خطاطی اور قدیم نسخوں کی نمائش کا اہتمام - فن خطاطی کا رواج

فن خطاطی کا رواج کافی پرانا ہے جس کے نقوش آج بھی پرانی عمارتوں میں دیکھنے کو ملتے ہیں لیکن جیسے جیسے سماج میں ترقی ہوئی ویسے ویسے لوگوں نے اپنی اس قدیم روایات کو بھلا دیا۔

quranic calligraphy in ancient time
قرآنی نسخہ کی نمائش میں فن خطاطی
author img

By

Published : Nov 5, 2021, 6:09 PM IST

ایک دور تھا جب فن خطاطی کا جادو عوام کے سر چڑھ کر بولتا تھا لیکن جب سے جدید ٹیکنالوجی عام ہوئی تب سے فن خطاطی کی چمک ماند پڑنے لگی ہے۔

ویڈیو

دور قدیم میں خطاط جانوروں کی کھالوں پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا کرتے تھے تاہم دور جدید میں یہ رواج ختم ہوتا چلا گیا۔ حالانکہ ابھی بھی کچھ خطاط موجود ہیں جو اس پیشے کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

Calligraphy in the exhibition of Quranic manuscripts
قرآنی نسخہ کی نمائش میں فن خطاطی

ایران کلچر ہاؤس میں قرآنی آیات کی خطاطی سے متعلق ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں خطاطی کے ذریعے آویزاں فن پاروں کو نمائش کے لیے رکھا گیا۔ اس نمائش کا مقصد فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ روزگار فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

خواتین کو بہتر مواقع کی فراہمی کے لیے موونگ باؤنڈریز مہم

یہ نمائش فنی اعتبار سے منفرد خصوصیات کی حامل ہے جو تخلیقی اور جامع انداز میں اسلامی ثقافت اور تہذیب کو اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ نمائش میں یکجا کیے جانے والے خطاطی کے نمونوں میں معاصر کوفی، قرآن کوفی، اور خط الثلث جیسے منفرد نمونے شامل ہیں۔

ان نسخوں میں بکری کی کھال پر لکھا قرآن، کپڑے پر لکھی قرآنی آیات، ہینڈ میڈ کاغذ پر لکھی عبارتیں، مختلف سائز کے نمونے نمایاں طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.