ETV Bharat / bharat

CAF Jawan Killed in IED Blast بارودی سرنگ کے دھماکہ سے ایک جوان ہلاک

author img

By

Published : Mar 27, 2023, 2:25 PM IST

بیجاپور میں آج نکسلیوں کے ذریعے لگائے گئے آئی ای ڈی کی زد میں آنے سے ایک سی اے ایف جوان ہلاک ہوگیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

جگدل پور: ریاست چھتیس گڑھ کے بیجا پور ضلع میں آج نکسلیوں کے ذریعے بچھائے گئے بارودی سرنگ کے دھماکہ میں ایک جوان ہلاک ہوگیا۔ بستر رینج کے انسپکٹر جنرل آف پولیس سندر راج پی نے بتایا کہ بیجا پور ضلع کے میرتور علاقہ کے تیمینار میں پولیس کا جوان نکسلیوں کے ذریعے لگائے گئے پریشر آئی ای ڈی کی زد میں آنے سے ہلاک ہو گیا ہے۔

سندر راج پی نے بتایا کہ میر تور تھانہ علاقہ میں واقع چھتیس گڑھ آرم فورس کیمپ ایٹا پال اور تیمینار کیمپ کے درمیان سڑک کی تعمیر کا کام چل رہا ہے جس کی حفاظت کے لیے تیمینار کیمپ سے چھتیس گڑھ آرم فورس کا ایک گروپ نکلا تھا اسی دوران صبح اٹیپال کیمپ سے ایک ایک کلو میٹر دور سڑک کے قریب ٹیکری میں نکسلیوں کے ذریعے لگائے پریشر آئی ای ڈی کی زد میں آنے سے چھتیس گڑھ آرم فورس 19 بٹالین کے واہنی ڈی کمپنی کے اسسٹنٹ معاون کامنڈر وجے یادو ہلاک ہو گیا۔ ہلاک جوان کو بھیر گم تھانے میں گارڈ آف آنر دئے جانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ ہلاک ہوئے جوان کی جگدل پور دھرم پورا میں واقع درگا مندر کے پاس مستقل رہائش ہے۔ جوان راج پور پوسٹ ہلدی ضلع بلیا اتر پردیش کا رہنے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: CRPF 84th Raising Day: امیت شاہ کی چھتیس گڑھ سی آر پی ایف کے 84ویں یوم تاسیس کے پروگرام میں شرکت

یاد رہے کہ 25 مارچ کو سی آر پی ایف کے یوم تاسیس کی تقریبات میں شامل ہونے پہنچے وزیر داخلہ امت شاہ کے دورے کے دوران بھی نکسلیوں نے اپنی موجودگی درج کرائی تھی۔ نارائن پور میں آئی ٹی بی پی، ڈی آر جی اور نکسلائٹس کی مشترکہ پارٹی کے درمیان تصادم ہوا۔ جوانوں کو مغلوب ہوتے دیکھ کر نکسلی بھاگ گئے۔ انکاؤنٹر کے بعد تلاشی کے دوران، جوانوں نے دو آئی ای ڈی برآمد کر کے انہیں ناکارہ بنا دیا۔ اس سے پہلے دنتے واڑہ میں بھی تلاشی کے دوران جوانوں نے 5 کلو گرام کا آئی ای ڈی برآمد کیا تھا۔ جگدل پور میں سی آر پی ایف کے 84ویں یوم تاسیس کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ نکسلیوں کے خلاف ہماری لڑائی آخری مرحلے پر ہے۔ این آئی اے اور ای ڈی بائیں بازو کی انتہا پسندی کی فنڈنگ ​​کو روکنے کے لیے سخت کارروائی کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.