کپواڑہ: شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے کرنن علاقے میں سیکورٹی فورسز نے منگل کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک ذخیرہ برآمد کیا۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق کپواڑہ پولیس نے فوج کے ساتھ مل کر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب واقع کرناہ کے تاڈ گاؤں کے حجام محلہ میں تلاشی مہم کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کیا۔ سکیورٹی فورسز کے پاس اس سلسلہ میں معتبر اطلاع (مخصوص ان پٹ تھا) تھی جس کی وجہ سے بازیابی ہوئی۔ Arms Recovered In Kupwara
یہ بھی پڑھیں:
برآمد کیے گئے اسلحے میں 10پستول، 17 پستول میگزین، 54 پستول کے راؤنڈ اور 5 دستی بم شامل ہیں۔ اس ضمن میں کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے اس معاملے میں کسی کی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
وہیں ایس ایس پی کپواڑہ یوگل منہاس کا کہنا ہے کہ مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد ہپی فوج پولیس نے کارروائی کر کے یہ اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ برٓمد کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ذخیرہ کو برآمد کر کے فوج و پولیس نے عسکری حملہ کو ناکام بنایا ہے۔انہوں نے کہا اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہے اور جو بھی ملوثین ہوں گئے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گئی۔