ETV Bharat / bharat

Cable Car Gondola Commences in Pahalgam: پہلگام میں گلمرگ کی طرز پر 'کیبل کار گنڈولہ' کا قیام - Pahalgam news

تحصیلدار پہلگام محمد حسین نے بتایا کہ محکمہ ٹورازم کی جانب سے گلمرگ کے طرز پر پہلگام میں بھی کیبل کار گنڈولہ قائم کیا جارہا ہے جو مقامی، غیر مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کو پہلگام کی طرف راغب کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ اسلسلے میں مختلف طرح کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ Cable Car Gondola in Pahalgam

پہلگام میں گلمرگ کے طرز پر 'کیبل کار گنڈولہ' کا قیام

author img

By

Published : Jan 15, 2022, 3:32 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پہلگام میں گلمرگ کے طرح کیبل کار گنڈولہ قائم کیا جارہا ہے جس سے یہاں پر ملکی اور غیر ملکی سیاحت کو فروغ ملے گا۔ رواں برس کے آغاذ سے اب تک تقریبا چار لاکھ سے زائد سیلانیوں نے پہلگام کی سیر کی ہے جن میں غیر ملکی اور غیر ریاستی سیاح شامل تھے۔ Cable Car Gondola in Pahalgam

پہلگام میں گلمرگ کے طرز پر 'کیبل کار گنڈولہ' کا قیام

اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے تحصیلدار پہلگام محمد حسین نے بتایا کہ گزشتہ تین برس سے جہاں جموں و کشمیر ٹورازم کو کافی نقصانات سے دوچار ہونا پڑا تھا وہیں پہلگام میں بھی سیاحت متاثر رہی ہے خاص طور پر کورونا کے دوران سیاحوں کو مایوسی ہاتھ لگی تھی۔

اس دوران ایک مقامی شخص منظور احمد پوسوال نے بتایا کہ گزشتہ تین برس سے پہلگام میں سیاحت کو کافی نقصان پہنچا تھا سیاحت سے منسلک کاروباریوں کو بھی کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے، تاہم رواں برس کافی تعداد میں یہاں سیاح آئے ہیں اور تمام ہوٹلز بھر چکے ہیں جس سے یہاں کے نوجوانوں کو بھی روزگار ملا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلگام کی طرف زیادہ سے زیادہ سیلانیوں کو راغب کرنے کےلئے کئی طرح کے اقدامات کئے جارہے ہیں جس میں حال ہی میں سنو فیسٹول کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے تحصیلدار پہلگام محمد حسین نے بتایاکہ محکمہ ٹورازم کی جانب سے گلمرگ کے طرز پر پہلگام میں بھی کیبل کار گنڈولہ قائم کیا جارہا ہے جو مقامی، غیر مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کو پہلگام کی طرف راغب کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ اسلسلے میں کئی طرح کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

واضع رہے پہلگام میں ان دنوں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد قدرت کے نظاروں سے لطف اندوز ہو رہی ہے اور وہ زمین پر بچھی سفید چادر پر خوشی سے جھوم رہے ہیں۔ یہاں سیاحت سے جڑے افراد کا کہنا ہے کہ سرمائی سیاحتی سیزن میں یومیہ اجرت پر کا م کرنے والے مزدوروں کو کافی فائدہ پہنچ سکتا ہے کیونکہ ا ن لوگوں کا روز گار سیلانیوں سے جڑ ا ہوا ہے۔

سیاحوں نے تازہ برفباری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برف کشمیر کی شناخت مانی جاتی ہے اور سیلانی برفیلی وادی کو دیکھنے کیلئے یہاں آتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.