سری نگر: جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے حج ہاؤس بمنہ میں چوری کی واردات پیش آئی ہے، جس میں درجنوں پانی کے نَلکے کی چوری کی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق پیر کے روز حج ہاوس کے غسل خانوں سے درجوں پانی کے نَلکوں کو توڑا کر چوری کی گئی ہے۔ اس سلسلے سے پولیس اسٹیشن میں باضابطہ طور شکایت درج کرائی گئی ہے۔ پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی یے۔Burglars loot taps from haj house bemina
مزید پڑھیں:۔ Hajj 2022: بھوپال میں عازمین حج کے لیے تربیتی کیمپ
حج افسر عبدالاسلام نے حج ہاوس میں چوری کی اس واردات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کی تمام غسلوں خانوں سے پانی کے نَلکوں کو توڑا گیا ہے اور پھر چور ان نَلکوں کو اپنے ساتھ لے جانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے پولیس میں شکایت درج کر لی گئی ہے۔