نئی دہلی: شاہین باغ میں مبینہ طور پر غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارپوریشن کی جانب سے بلڈوزر کے ذریعہ انہدامی کارروائی شروع ہوگئی۔ جس کے بعد مقامی لوگوں نے بلڈوزر کے سامنے بیٹھ کر احتجاج شروع کردیا ۔ مظاہرین کا الزام ہے کہ غریبوں کے مکانات اور دوکانوں پر بلڈوزر چلائے جا رہے ہیں، شاہین باغ میں بلڈوزر نہیں چلنے دیں گے۔ اس موقع پر مظاہرین نے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے بازی کی۔ دراصل کارپوریشن کی جانب سے خصوصی مہم چلا کر مبینہ طور پر ناجائز تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔ اس کی تصدیق جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کے سینٹرل زون کے چیئرمین راج پال سنگھ نے کی ہے۔ Shaheen Bagh faces bulldozer threat as MCD
آپ کو بتادیں کہ گزشتہ ایک ماہ سے دہلی میونسپل کارپوریشن مبینہ طور پر غیر قانونی تجاوزات کے خلاف انہدامی کارروائی کر رہی ہے۔ جس کے خلاف مقامی لوگ احتجاج کر رہے ہیں اور اس انہدامی کارروائی کی مخالفت کر رہے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق دہلی میں شاہین باغ علاقے میں آج سے مبینہ غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارپوریشن کی جانب سے سخت کارروائی کی جائے گی، ضرورت پڑنے پر بلڈوزر کا بھی استعمال کیا جائے گا۔ دہلی پولیس کے ذریعہ فراہم کردہ سیکورٹی فورسز کی موجودگی میں کارپوریشن کے شاہین باغ علاقے میں صبح 10:30 بجے مبینہ غیر قانونی تجاوزات کے خلاف ایک خصوصی مہم شروع کی گئی ہے۔
- مزید پڑھیں:۔ Demolition Drive Cancelled in Shaheen Bagh: شاہین باغ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی پر عوامی ردعمل
غور طلب ہے کہ دہلی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کا معاملہ گرم ہے، بی جے پی شاہین باغ میں مبینہ تجاوزات کے خلاف انہدامی کارروائی کی حمایت کررہی ہے جبکہ اپوزیشن پارٹیاں اس کے لیے بی جے پی پر حملہ آور ہیں۔ بتادیں کہ دہلی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کئی مقامات پر مبینہ غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، ساتھ ہی کئی جگہوں پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اسی سلسلے میں کارپوریشن نے جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کے سینٹرل زون کے تحت شاہین باغ علاقے میں مبینہ غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔