ETV Bharat / bharat

Building Collapsed In Delhi : بھجن پورہ میں پانچ منزلہ عمارت منہدم، راحت رسانی کا کام جاری

author img

By

Published : Mar 8, 2023, 7:02 PM IST

Updated : Mar 8, 2023, 7:56 PM IST

شمال مشرقی دہلی کے بھجن پورہ علاقے میں ایک پانچ منزلہ عمارت اچانک گر گئی۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر راحت اور بچاؤ کا کام شروع کر دیا ہے۔ اس میں کچھ لوگوں کے پھنسے ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

بھجن پورہ میں پانچ منزلہ عمارت منہدم، راحت رسانی کا کام جاری

نئی دہلی: شمال مشرقی دہلی کے بھجن پورہ علاقے میں ایک پانچ منزلہ عمارت گر گئی ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی ٹیم نے راحت اور رسانی کا کام شروع کر دیا ہے۔ فائر ڈپارٹمنٹ سے موصولہ اطلاع کے مطابق بھجن پورہ علاقے میں وجے پارک مین روڈ پر ایک عمارت گرنے کی اطلاع ملی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کاموں میں مصروف گئی۔ابتدائی معلومات کے مطابق اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ موج پور وجے پارک گلی نمبر 24 کا ہے۔ فی الحال فائر بریگیڈ، پولیس، دہلی میونسپل کارپوریشن اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور ملبہ ہٹانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ اس پورے حادثے کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے، جس میں عمارت گرنے کے واقعے کو قید کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ عمارت آہستہ آہستہ زمین بوس ہو گئی ہے۔ آس پاس کے لوگوں کو خدشہ تھا کہ عمارت گرنے والی ہے جس کے باعث انہوں نے ارد گرد کے علاقے کو خالی کرالیا ہے۔

معلومات کے مطابق اس عمارت کے گراؤنڈ فلور پر ایک دکان تھی جب کہ اوپری تین منزلوں پر کچھ خاندان رہتے تھے۔ عمارت کی چھت پر پلاسٹک کے شیڈ بھی لگائے گئے تھے۔ عمارت گرنے سے کچھ قریبی مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس میں کچھ لوگ بھی پھنسے ہو سکتے ہیں۔ دہلی میونسپل کارپوریشن کے شاہدرہ نارتھ زون کے ڈپٹی کمشنر سنجیو مشرا نے بتایا کہ بھجن پورہ علاقے میں گرنے والی عمارت 50 گز میں بنائی گئی تھی۔ عمارت بہت پرانی ہونے کی وجہ سے خستہ حال کے شکار تھی۔ اس میں رہنے والے لوگوں کو اندازہ تھا کہ عمارت کی حالت خستہ ہے جس کی وجہ سے انہوں نے کئی ماہ قبل عمارت خالی کر دی تھی۔ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ دہلی میونسپل کارپوریشن کی ٹیم ملبہ ہٹانے میں تعاون کر رہی ہے۔ مقامی لوگوں کا بھی بھرپور تعاون مل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Building Collapsed جموں میں تین منزلہ عمارت منہدم

Last Updated : Mar 8, 2023, 7:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.