ETV Bharat / bharat

Kanpur violence case: کانپور تشدد معاملہ میں حاجی وصی گرفتار

author img

By

Published : Jul 5, 2022, 10:33 AM IST

کانپور تشدد معاملہ میں ایس آئی ٹی نے حاجی وصی کو لکھنو سے گرفتار کر لیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ملزم حیات ظفر ہاشمی کی مدد کی تھی۔

کانپور تشدد معاملہ میں حاجی وصی گرفتار
کانپور تشدد معاملہ میں حاجی وصی گرفتار

کانپور: ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور میں بی جے پی کی سابق قومی ترجمان نوپور شرما کے خلاف ہوئے پرتشدد مظاہرے کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ اس سلسلے میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے حاجی وصی کو لکھنو سے گرفتار کر لیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ملزم حیات ظفر ہاشمی کی مدد کی تھی۔ Builder Haji Wasi arrest in Kanpur violence case

کے ڈی اے اور کانپور پولیس کی جانب سے حاجی وصی کے خلاف پریڈ سمیت آس پاس کے علاقوں میں مبینہ غیر قانونی طور پر عمارتیں بنانے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔ کانپور پولیس کو حاجی وصی کے خلاف عدالت سے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔ اس کے بعد پولیس کمشنر وجے سنگھ مینا کی ہدایت پر تشکیل دی گئی کانپور کرائم برانچ کی ٹیم نے لکھنؤ سے بلڈر حاجی وصی کو گرفتار کیا۔

مزید پڑھیں:۔ Kanpur Violence: کانپور تشدد معاملہ میں پولیس نے حیات ظفر ہاشمی سے 9 گھنٹے پوچھ گچھ کی

پولیس کے مطابق کانپور تشدد معاملہ میں گرفتار ملزم حیات ظفر ہاشمی نے پوچھ گچھ کے دوران بابا بریانی کے مالک مختار بابا اور بلڈر حاجی وصی کا نام ظاہر کیا ہے۔ حاجی وصی پر فنڈنگ ​​کا الزام تھا۔ اس ہنگامہ آرائی کے سلسلے میں اب تک 65 سے زیادہ لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ہنگامہ آرائی معاملہ میں بلڈر حاجی وصی کا نام سامنے آگیا۔ جس کے بعد پولیس نے حاجی وصی کے خلاف شواہد جمع کئے۔ شواہد کی بنیاد پر کرائم برانچ نے پیر کی رات لکھنؤ سے حاجی وصی کو گرفتار کیا۔ اب انہیں جیل بھیجا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.