راجستھان: اس بار دنیا کے سب سے بڑے مویشی میلے پشکر Pushkar Fair میں ایک بھینسہ توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اس بھینسہ کا نام بھیما ہے، اس کا وزن بھی اس کے نام کے برابر ہے اور اس کی قیمت بھی 24 کروڑ ہے۔
یہ سات سالہ بھینسہ بہترین قد اور نسل کا ہے۔ اس بھینسہ کے مالک جودھ پور کے رہائشی جواہر لال جنگیڈ بتاتے ہیں کہ مرہ نسل کے اس بھینس کا وزن تقریباً 1500 کلو گرام ہے۔ اس کی اونچائی 6 فٹ اور لمبائی 14 فٹ ہے۔ پورے ملک میں بھیما واحد بھینسہ ہے جس کی نسل اور قیمت خاص ہے۔
بھینس روزانہ تقریباً ایک کلو گھی، آدھا کلو مکھن، شہد، دودھ اور کاجو-بادام کھاتا ہے۔ اس کے کھانے پینے پر ماہانہ تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں۔
بھیما کو صبح پانچ بجے اٹھایا جاتا ہے اور روزانہ پانچ سے چھ کلومیٹر تک گھمایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ایک کلو سرسوں کے تیل سے بھی اس کی مالش کی جاتی ہے۔ بھیما کی دیکھ بھال کے لیے 2 افراد کے ساتھ ایک ڈاکٹر 24 گھنٹے اس کی دیکھ بھال میں مصروف رہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پندرہ کروڑ کا منفرد بھینسا
انہوں نے بتایا کہ بھیما ان کے لیے ایک بہترین تحفہ ہے، اس لیے وہ بھیما کو کبھی فروخت نہیں کریں گے ۔ بتایا جاتا ہے کہ جب وہ 3 سال قبل پشکر میلے میں آئے تھے تو بھیما کی 14 کروڑ روپے کی بولی لگی تھی، لیکن اس مرتبہ بھینسہ کی قیمت 24 کروڑ لگ چکی ہے لیکن اسے فروخت کرنے کا ارادہ نہیں ہیں۔