اس بجٹ کی معاونت سے 'آتم نربھر بھارت ابھیان‘ کو فروغ ملے گا کیونکہ آئی ڈی ای ایکس-ڈی آئی او کا ملک کے دفاعی اور ایرو اسپیس سیکٹر میں خود انحصاری اور مقامی پن بنیادی مقصد ہے۔
محکمہ دفاعی پیداوار (ڈی ڈی پی) کے ذریعہ آئی ڈی ای ایکس کی تشکیل اور ڈی آئی او کے قیام کا مقصد ایم ایس ایم ای، اسٹارٹ اپ، انفرادی انویٹرز، آر اینڈ ڈی اداروں اور تعلیمی اداروں سمیت صنعتوں کو شامل کرکے دفاع اور ایرو اسپیس میں جدت اور ٹکنالوجی کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے ایک ایکو سسٹم کی تعمیر کرنا اور انہیں تحقیق اور ترقی کے لئے گرانٹ اور فنڈنگ و دیگر امداد فراہم کرناہے۔
آئندہ پانچ سالوں کے لئے 498.8 کروڑ روپئے کے بجٹ کی مدد والی اس اسکیم کا مقصد ڈی آئی او فریم ورک کے تحت تقریباً 300 اسٹارٹ -اپس ، ایم ایس ایم ای، انفرادی جدت کاروں اور 20 پارٹنر انکیوبیٹر کو مالی مدد فراہم کرنا ہے۔
یہ دفاعی ضروریات کے بارے میں ہندوستانی جدت طرازی کے نظام میں بیداری بڑھانے اوراس کے برعکس ہندوستانی دفاعی ادارے میں ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے جدید حل پیش کرنے کی ان کی صلاحیت کے تئیں بیداری پیداکرنے میں مددکرے گا۔