ETV Bharat / bharat

Budget 2023 وزیر خزانہ نے خواتین کیلئے بجٹ اسکیم کا اعلان کیا - بجٹ 2023

عام بجٹ 2023 میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے خواتین کو ایک بڑا تحفہ دیتے ہوئے بجٹ اسکیم کا اعلان کیا ہے۔ خواتین دو لاکھ روپے تک کا مہیلا سمان بچت لیٹر خرید سکتی ہیں۔ اس پر 7.5 فیصد سالانہ کی شرح سے سود دیا جائے گا۔

وزیر خزانہ نے خواتین کے لئے بجٹ اسکیم کا اعلان کیا

author img

By

Published : Feb 1, 2023, 2:24 PM IST

نئی دہلی: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے عام بجٹ 2023 پیش کیا۔ بجٹ میں وزیر خزانہ سیتا رمن نے خواتین کے لیے بچت اسکیم کا اعلان کیا۔ انہوں نے مہیلا سمان سیونگ لیٹر شروع کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 2 لاکھ کی بچت پر 7.5 فیصد سود دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ دو سال کے لیے دو لاکھ کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ بزرگوں کے لیے بچت کا دائرہ بڑھا دیا گیا ہے۔ سینئر سٹیزن سیونگ سکیم میں بچت کی حد کو دوگنا کر دیا گیا ہے۔ بزرگوں کے لیے بچت کا دائرہ بڑھا کر 30 لاکھ کر دیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ امرت کال میں خواتین کے لیے ایک نئی بچت اسکیم کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ اس سکیم سے دو سال تک فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ دو سال کا یہ عرصہ مارچ 2025 میں مکمل ہو جائے گا۔ یعنی مارچ 2025 تک خواتین دو لاکھ روپے تک کے مہیلا سمان سیونگ لیٹر خرید سکتی ہیں۔ اس پر 7.5 فیصد سالانہ کی شرح سے سود دیا جائے گا۔ ضرورت پڑنے پر اس رقم کی جزوی واپسی بھی کی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Budget 2023 زرعی اسٹارٹ اپس کو فروغ دینے کیلئے ایگریکلچر ایکسلریٹر فنڈ کا اعلان

ساتھ ہی سینئر سٹیزن اکاؤنٹ اسکیم کی حد 4.5 لاکھ سے بڑھا کر نو لاکھ کردی جائے گی۔ یعنی بزرگ شہری اس اسکیم میں زیادہ سے زیادہ 4.5 لاکھ روپے کے بجائے نو لاکھ روپے تک جمع کر سکیں گے۔ ساتھ ہی مشترکہ اکاؤنٹ میں زیادہ سے زیادہ جمع رقم کی حد بڑھا کر 15 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔ وہیں مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے بدھ کو اپنی بجٹ تقریر میں صنعت کاروں کے زرعی اسٹارٹ اپس کو فروغ دینے کے لیے ایگریکلچر ایکسلریٹر فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا۔ سیتا رمن نے زرعی قرضہ جات کا ہدف بھی بڑھا کر 20 لاکھ کروڑ روپیے کر دیا۔ سیتا رمن نے پارلیمنٹ میں کہا کہ زرعی قرضے کے ہدف کو بڑھا کر 20 لاکھ کروڑ روپے کیا جائے گا، جس میں مویشی پالن، ڈیری اور ماہی پروری پر توجہ دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.