تریپورہ ریاست کی ہند بنگلہ دیش سرحد پر ہوئے عسکریت پسندوں کے حملے میں گلبرگہ ضلع سے تعلق رکھنے والے بی ایس ایف جوان راجکمار ایم ماوین کے شہید ہونے کا واقعہ پیش آیا۔ تریپورہ کے دلائی ضلع میں چومن پولیس اسٹیشن کے حدود میں آر سی ناتھ بارڈر آؤٹ پوسٹ میں گشت کررہے بی ایس ایف جوانوں پر عسکریت پسندوں نے اچانک حملہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:Tokyo Olympics: اولمپکس کا 13واں دن: ان کھلاڑیوں سے توقعات
Tokyo Olympics: ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے پہلی ہی کوشش میں فائنل میں کوالیفائی کرلیا
بتایا جارہا ہے کہ اس حملہ میں راجکمار ایم ماوین کے علاوہ ایک اور بی ایس ایف جوان کی شہادت ہوئی راجکمار ایم ماوین کا تعلق الند تعلقہ ضلع گلبرگہ کے چنچینسور دیہات سے ہے۔ راجکمار ایم ماوین کے عسکریت پسندوں کے حملے میں شہید ہونے کی اطلاع ملنے پر چنچینسور میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی اور ان کا گھر ماتم کدہ بن گیا، شہید راجکمار ایم ماوین کا جسد خاکی آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے جمعرات کو چنچینسور پہنچنے کا امکان ہے.