ETV Bharat / bharat

BSF Shoots Down Pakistani Spy Drone پنجاب میں جاسوسی کرنے والے پاکستانی ڈرون کو بی ایس ایف نے مار گرایا - پاکستانی ڈرون

بی ایس ایف کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) پربھاکر جوشی نے بتایا کہ صبح تقریباً 4.30 بجے پاکستان کی طرف سے ایک ڈرون آیا جسے بی ایس ایف 73 بٹالین کے جوانوں نے گولی مار کرگرادیا۔ ڈرون سے کوئی قابل اعتراض مواد نہیں ملا ہے۔ BSF Shoots Down Pakistani Spy Drone

BSF Shoots Down Pakistani Spy Drone
پنجاب میں جاسوسی کرنے والے پاکستانی ڈرون کو بی ایس ایف نے مار گرایا
author img

By

Published : Oct 14, 2022, 8:17 PM IST

گورداسپور: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جمعہ کو پنجاب کے گورداسپور سیکٹر میں ایک پاکستانی جاسوس ڈرون کو مار گرایا۔ دراصل صبح تقریباً 4.30 بجے پاکستان کی طرف سے ایک ڈرون آیا تھا۔ ڈرون دیکھتے ہی ایس ایف 73 بٹالین کے جوانوں نے گولی مار کر اسے گرا دیا۔ وہیں جانکاری ملتے ہی اعلیٰ حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کیا۔BSF Shoots Down Pakistani Spy Drone

اس معاملے پر بی ایس ایف کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) پربھاکر جوشی نے بتایا کہ صبح تقریباً 4.30 بجے پاکستان کی طرف سے ایک ڈرون آیا جسے بی ایس ایف 73 بٹالین کے جوانوں نے گولی مار کرگرادیا۔ اطلاع ملتے ہی اعلیٰ حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔جوشی نے کہا کہ ڈرون سے کوئی قابل اعتراض مواد نہیں ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Drone Activity in Jammu Division: کٹھوعہ میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ ڈرون سے متعلق لوگوں کو آگاہ کیا گیا

قابل ذکر ہے کہ گورداسپور سیکٹر میں پاکستانی ڈرون کو مار گرانے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں دھماکہ خیز مواد سے لدے ڈرون کو مار کر گرایا گیا تھا۔ اکثر و بیش تر بھارت کے سرحدی ضلع میں اس طرح کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔ وہیں بھارتی فوج کی مستعدی کی وجہ سے ڈرون کو مار کر گرا دیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.